پنجاب حکومت نے 1227 ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے سیکنڈری درجہ دے دیا
پنجاب حکومت نے 1227 ایلیمنٹری اسکولوں کو اپ گریڈ کرکے سیکنڈری درجہ دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار نے 1227 ایلیمنٹری اسکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اپ گریڈیشن دینے کا اعلان کیا اس اقدام کا مقصد ایک لاکھ طالب علموں کو واپس اسکولوں میں واپس لانا ہے جو اسکول چھوڑ چکے ہیں۔
پیر کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ "پی ٹی آئی کا ویژن سیاسی اثر و رسوخ یا قابلیت کو ایک طرف رکھتے ہوئے کام کرنا ہے اور اس کے نتیجے میں مہینوں کے ہوم ورک کے بعد ہم نے آخر کار 1227 ابتدائی اسکولوں کو سیکنڈری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ایک لاکھ سے زیادہ طلباء اسکول واپس آئیں گے بلکہ اس سے مڈل اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح بھی کم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں: حکومتِ پنجاب نے طلبا کے لئے تعلیم گھر کی ایپلیکشن کا اعلان کردیا
تاہم کچھ لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اساتذہ کی حیثیت کے بارے میں سوال کیا جو کئی سال سے عارضی طور پر پڑھا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے انہیں باقاعدہ نہیں کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹویٹ کے جواب میں احسن ندیم نامی صارف نے کہا کہ محترم وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت گیارہ ہزار سے زائد اساتذہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور وزیر تعلیم مراد راس برائے کرم ایس ایس ای کو باقاعدہ کرنے کی سمری منظور کریں۔
مزید پڑھیں: ٹیلی اسکول کے لئے دو طرفہ ایس ایم ایس سسٹم کا آغاز جلد کیا جائے گا
اس سے قبل، گذشتہ ماہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور لوگوں کی گھروں پر رہنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرائے تھے۔ جبکہ تعلیم گھر ٹی وی چینل کا آغاز انہی اقدامات میں سے ایک تھا۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ طلبا کو گھروں میں ہی اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد دینے کے لیے ایک ایپ جلد آنے والی ہے۔
یہ موبائل ایپلیکیشن مئی کے مہینے میں اسی نام سے یعنی تعلیم گھر ٹی وی چینل کے نام سے شروع کی گئی تھی۔