بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی

بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی

بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی

دہلی پبلک اسکول میں ہیومینٹیز کی طالبہ سوہانی سیٹھی نے 12ویں جماعت کے امتحان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ سلور اسکرین پر نام کمانے والی سوہانی سیٹھی تعلیمی میدان میں بھی اپنے ہم جماعتوں سے آگے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں چائلڈ ایکٹرس سوہانی سیٹھی نے نفسیات اور سماجیات کے مضامین میں 99 نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا جب کہ اقتصادیات اور انگریزی میں انہوں نے بالترتیب 97 اور 98 نمبر حاصل کئے۔

بتایا جارہا ہے کہ سوہانی سیٹھی کے والدین پیشہ ورانہ ڈاکٹر ہیں جب کہ بیٹی کو بچپن سے ہی اداکارہ بننے کا جنون ہے یہی وجہ تھی کہ سوہانی سیٹھی نے مختلف فلموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ خوبرو چائلڈ ایکٹرس سوہانی سیٹھی تاپسی پنوں اور بھومی پیڈنیکر کی فلم "سانڈ کی آنکھ" اور اکشے کمار کی فلم "کٹھ پُتلی" میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ سوہانی سیٹھی فلم  "پل پل دل کے پاس" اور "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2" جیسی فلموں میں بھی نام کما چکی ہیں۔ صرف یہی نہیں سوہانی سیٹھی کو متعدد مشہور برانڈز کے اشتہارات میں بھی دیکھا جا چکا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو