ایچ ای سی نے لاء جی اے ٹی کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا
ایچ ای سی نے لاء جی اے ٹی کی آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (لاء جی اے ٹی) کے لیے اندراج کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ آن لائن اندراج تیس جون 2020 سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔
ایچ ای سی کے جاری کردہ بروشر کے مطابق قانون میں بیچلر کی ڈگری یا اس کے مساوی ایچ ای سی، پی بی سی سے تسلیم شدہ ڈگری رکھنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ٹیسٹ میں ایک سے زیادہ اختیاری سوالات (ایم سی کیو) ہوں گے اور ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔
ایچ ای سی کی آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے اندراج کرنے والے درخواست دہندگان ٹیسٹ کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل اپنی رول نمبر سلپ ویب سائٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ امیدواروں کو آن لائن درخواست بھرتے وقت اپنا درست ای میل ایڈریس، موبائل نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ تاہم ٹیسٹ سینٹر میں داخلے کے لیے رول نمبر سلپ اور اصلی شناکتی کارڈ کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل 2018 میں سپریم کورٹ نے لاء گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (لاء، جی اے ٹی) کی بحالی کی ہدایت کی تھی۔ ایچ ای سی کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسسمنٹ ٹیسٹ کا مقصد قانون کی پریکٹس کے لیے قانونی پیشے میں شامل ہونے کے خواہش مند افراد کی مناسب جانچ پڑتال اور جائزہ کو یقینی بنانا ہے۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی لاء گریجویٹ اس اسسمنٹ کا اہل قرار پاتا ہے تو وہ وکیل کی حیثیت سے اندراج کے لیے بار کونسل میں درخواست دینے کا اہل ہوگا