سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرے گی
سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرے گی
حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران اسکول کے طلباء کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کی غرض سے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کے روز محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے طلباء میں پڑھنے والے چھٹی جماعت سے لے کر بارہویں تک کے طلبا کے لیے آن لائن کلاسز ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سندھ حکومت، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف اور مائیکرو سافٹ سے بھی مدد لے گی۔ منصوبے کے تحت اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے 75 ماسٹر ٹرینرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کلاسز کے انعقاد کے لیے آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ
اس سلسلے میں سکریٹری تعلیم نے تمام ضلعی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اساتذہ اور طلبا کا ڈیٹا 17 جون تک فراہم کردیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں تمام امتحانات منسوخ، وزیرِتعلیم سعید غنی نے تصدیق کردی
منگل کے روز محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں معاونت کی گئی جس میں صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک وائرس قابو میں نہیں آجاتا صوبے بھر میں اسکول دوبارہ نہیں کھولے جائیں گے۔ تاہم انہوں نے نجی اداروں کو تعلیمی سیشن شروع کرنے کے لیے آن لائن کلاسز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسکول حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے اور ہدایات کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسکول جلد کھلنے کا کوئی امکان نہیں، سعید غنی
اس ماہ کے شروع میں صوبائی وزیرِ تعلیم نے کہا تھا کہ سندھ میں اسکولوں کی بندش کو مزید چھ ماہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔