ٹیلی اسکول کے لئے دو طرفہ ایس ایم ایس سسٹم کا آغاز جلد کیا جائے گا

ٹیلی اسکول کے لئے دو طرفہ ایس ایم ایس سسٹم کا آغاز جلد کیا جائے گا

ٹیلی اسکول کے لئے دو طرفہ ایس ایم ایس سسٹم کا آغاز جلد کیا جائے گا

وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے عوام کے ساتھ کمیونیکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ٹیلی اسکول کے لئے دو طرفہ ایس ایم ایس سسٹم '8228' کا آغاز کریں گے۔

یہ بیان وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ سسٹم کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "یہ سسٹم @ ڈیجیٹل پاک_ جی او پی ، @ پی ٹی اے آفیشیل پی کے ، @ این ٹی سی پی پاکستان اور تمام ٹیلی کام کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔"

وزارت کے مطابق ، جش شخص کے پاس موبائل فون ہے وہ کمیونیکیشن کرسکتا ہے اور آپنی رائے سے بھی آگاہ کرسکتا ہے۔

دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبا کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت نے اپریل میں ٹیلی اسکول کا آغاز کیا تھا۔ جس کی نشریات سیٹلائٹ ، ٹیرِسٹرائل اور کیبل کے ذریعہ دستیاب ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو