انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے اپنی داخلہ پالیسی کو حتمی شکل دے کر 14 جون سے آن لائن داخلوں کا اعلان کردیا۔ ملک بھر کے طلباء14 سے 31 جولائی تک یونیورسٹی کے 115 پروگراموں میں داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ فیصلہ جمعہ کو آئی آئی یو کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش درمیان ایک آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔ قائم مقام صدر ڈاکٹر عقدس نوید ملک ، نائب صدر ، ڈین اور دیگر متعلقہ عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔
شرکاء نے داخلے کی پالیسی ، آن لائن تدریسی حکمت عملی ، اور اوپن بک آن لائن امتحان پر بات کی۔ ڈاکٹر جمّانی نے اوپن بک  امتحانات کے بارے میں محکمہ کے سربراہوں کو تربیت دی۔
آئی آئی یو کے ریکٹر نے کہا کہ وائرس کی عالمی وبا نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل طریقوں کی مدد سے تعلیم کو دوبارہ بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے اس وباء کے دوران آئی آئی یو کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور امید کی کہ آن لائن پالیسی اور تربیت سے تعلیمی عمل کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ یونیورسٹی نے آن لائن تعلیم شروع کر کے ان حالات کا فوری جواب دیا جو کے بہت ہی کم وقت میں ایک اہم کامیابی ہے۔
 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو