اے آئی یو نے آن لائن ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کرلیا

اے آئی یو نے آن لائن ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کرلیا

اے آئی یو نے آن لائن ورکشاپس کرانے کا فیصلہ کرلیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اے آئی یو نے طلباء کی ورکشاپس آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپرنگ سیمسٹر کی تمام ورکشاپس آن لائن کرائی جائنگی۔ یہ فیصلہ طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لیا گیا ہے۔ تاہم ، یونیورسٹی نے ابھی تک فال سمسٹر کی ورکشاپس کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال یونیورسٹی نے ایک بار پھر اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

اے آئی یو پہلے ہی اپنے تمام امتحانات منسوخ کرچکی ہے اور اسائنمنٹ کے نتائج کی بنیاد پر تمام طلبہ کو گریجویٹ کیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یونیورسٹی اپنے آنے والے امتحانات کی حکمتِ عملی پر غور کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کے اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو اگلے امتحانات بھی منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

اے آئی یو نے داخلے کے لئے آخری تاریخ میں 5 جون 2020 تک کی توسیع کردی ۔ یونیورسٹی کا کیمپس اور تمام دفاتر 31 مئی تک بند ہونے کی وجہ سے طلبہ اپنا داخلہ فارم پوسٹ آفس کے ذریعہ جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

گذشتہ مہنے، وفاقی وزیر برائےتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کو دور کرنے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریموٹ لرننگ کے عمل کو فروغ دینے میں معاونت کررہی ہے۔

پوری خبر پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں: حکومت کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو