اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام: ارتھ اسکول، طلباء کو قدرتی دنیا کے تیس روزہ 'ایڈونچر' پر لے جاتا ہے
اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام: ارتھ اسکول، طلباء کو قدرتی دنیا کے تیس روزہ 'ایڈونچر' پر لے جاتا ہے
وائلڈ لائف گروپ نے جمعہ کے روز بتایا کہ ارتھ اسکول دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب طلباء کو کورونا وائرس کے وبائی امراض کے دوران اپنے گھروں میں رہتے ہوئے فطرت کی تلاش اور قدرتی مظاہر سے مربوط ہونے میں مدد پیش کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اور ٹی ای ڈی ای ڈی، ارتھ اسکول جو ایک آن لائن ایڈونچر کے ذریعے شروع کیا گیا ہے، طلباء کو قدرتی دنیا میں تیس روزہ "ایڈونچر" پر لے جاتا ہے۔ ماحولیات کی بقا کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ڈبلیو ڈبلیو ایف (ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے وبائی مرض کورونا وائرس کے باعث متعدد اسکول بند رہیں گے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ارب سے زائد طلباء اسکول جانے سے قاصر ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے ارتھ اسکول نے پچاس سے زائد ماہرین کی معاونت حاصل کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گیارہ زبانوں میں مفت میں دستیاب ارتھ اسکول، ویڈیوز اور لکھے ہوئے مواد کے ذریعے طلبا کو مشغول رکھنے اور پڑھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، بائیس اپریل کو ، یو این ای پی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ارتھ اسکول کا قیام تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن سیکھنے کا اقدام ہے۔ ٹی ای ڈی ای ڈی کی ویب سائٹ پر ارتھ اسکول کی ویڈیوز اور دیگر مواد بغیر کسی فیس کے مفت میں دستیاب ہے۔
اگرچہ دنیا کے بہت سے ممالک نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں نرمی پیدا کرنا شروع کردی تھی لیکن اسکولوں کی بندش کی وجہ سے بچے اور طلباء گھروں پر ہی محدود رہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں پہلی بار ظاہر ہونے کے بعد کورونا وائرس کم سے کم 187 ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے، جس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں امریکہ اور یورپ شامل ہیں۔
امریکا کی جوہن ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تین اعشاریہ ستاسی ملین کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ اس وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 70 ہزار 200 سے زائد ہوچکی ہے۔ دوسری جانب اس مہلک مرض سے نبرد آزما ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک اعشاریہ 29 ملین ہے۔