علامہ اقبال یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
علامہ اقبال یونیورسٹی نے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ ، بی اے ، ایم اے اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ طلبا 27 اپریل تک اپنے اسائنمنٹس جمع کراسکتے ہیں۔ اس سے قبل آخری تاریخ 15 اپریل تھی۔ تاریخ توسیع کی منظوری یونیورسٹی کی تعلیمی کونسل کی جانب سے دی گئی ہے۔
اساتذہ کے لیے اسائنمنٹس کے نتائج داخل کرنے کی آخری تاریخ میں بھی 4 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ مقرر کردہ تاریخ تک اپنے اسائنمنٹس اساتذہ کو جمع کرادیں، کیونکہ یہ اسائنمنٹ ان کو متعلقہ پروگرام میں کامیاب ہونے میں مدد فراہم کریگا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا