پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے پہلی جون سے اسکول کھولنے کی اپیل کردی

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے پہلی جون سے اسکول کھولنے کی اپیل کردی

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے پہلی جون سے اسکول کھولنے کی اپیل کردی

آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ یکم جون سے اسکول دوبارہ کھولے جائیں کیونکہ وہ اپنے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی پی ایس اے کے صدر کاشف مرزا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی بندش کے باعث ہم اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں ، ہمیں یکم جون سے اسکول کھولنے کی اجازت دینی ہوگی۔ حکومتوں کی آن لائن تعلیم کی حکمت عملی کو "ناکام" قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید زور دیا کہ اگر حکومت جلد ہی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔ انہوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ہم نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایس او پیز تیار کیے ہیں حکومت ہم سے مذاکرات کرے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اور سابقہ ​​ریکارڈز اور نتائج کی بنیاد پر طلباء کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم ، نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔ کاشف مرزا نے کہا تھا کہ 90 فیصد سے زائد اسکول کرائے کی  عمارتوں میں قائم ہیں اور اساتذہ کی تنخواہیں بھی طے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی درخواست کی تھی کہ اسکولوں کی بندش میں توسیع کی صورت میں ایک "تعلیمی ریلیف پیکیج" کا اعلان کیا جائے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو