حکومت کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت

حکومت کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت

حکومت کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کو فروغ دینے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت

وفاقی وزیر برائےتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاؤن کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کو دور کرنے کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریموٹ لرننگ کے عمل کو فروغ دینے میں معاونت کررہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اے آئی یو کے ساتھ کام کر رہے ہیں کیونکہ فاصلاتی تعلیم کے لیے مواد کی فراہمی تیار کرنا وزارت تعلیم کے کردار کا حصہ ہے اور ہم تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  بات چیت کے دوران انہوں نے فاصلاتی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں خاص طور پر بات کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت جب ملک تعلیمی بحران سے گذر رہا ہے ریموٹ لرننگ کی اہمیت خاص طور پر بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے تعلیمی خلا کو پورا کرنے کے لیے فاصلاتی تعلیم کے متعدد طریقوں کو تیار کیا جاسکتا ہے اور پہلے سے موجود طریقوں کو اپنایا جاسکتا ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران ریموٹ لرننگ بہترین انتخاب ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو