کیمبرج نے گریڈ جمع کروانے کے عمل کو اپ ڈیٹ کردیا

کیمبرج نے گریڈ جمع کروانے کے عمل کو اپ ڈیٹ کردیا

کیمبرج نے گریڈ جمع کروانے کے عمل کو اپ ڈیٹ کردیا

کیمبرج کے اساتذہ کے لیے اسٹوڈنٹس کے گریڈز جمع کرانے سے متعلق اپ ڈیٹ جاری

او اور اے لیولز کے امتحانات کے حوالے سے گریڈز جمع کرانے کا عمل کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوا تھا

پاکستان میں 2018 کے اعداد و شمار کے مطابق اندازاً 2 لاکھ 70 ہزار طلباٗ امتحانات میں حصہ لیں گے

تفصیلات کے مطابق کیمبرج کے طلباء کو گریڈ دینے کے لیے چار مراحل پر مشتمل درجہ بندی کا عمل اپنایا جائے گا۔ کیمبرج نے طلبا کو یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ اگر وہ یکم جون سے ہونے والے امتحانات میں نہ بیٹھنا چاہیں تو وہ نومبر میں ہونے والے امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں، جب تک توقع ہے کہ کورونا وائرس کا اثر ختم ہوچکا ہوگا۔

کیمبرج نے اساتذہ کے لیے گریڈز جمع کرانے سے متعلق اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ او اور اے لیولز کے امتحانات کے حوالے سے گریڈز جمع کرانے کا عمل کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوا تھا، اور اب اے اور او لیولز کے امتحانات یکم جون 2020 سے شروع ہوں گے جس کے لیے اساتذہ اپنے شاگردوں کے گریڈز جمع کرائیں گے۔ کیمبرج نے اساتذہ سے کہا ہے کہ گریڈز جمع کرانے کے لیے طلبا کی پیش کردہ دستاویزات کی روشنی میں،  پیشہ ورانہ طریقے سے سے تجزیہ کریں اور اس کے بعد اسٹوڈنٹس کو علیحدہ علیحدہ ہر مضمون اور ہر پرچے میں ان کی کارکردگی کے حساب سے گریڈز دیں۔

دوسری جانب پاکستان میں 2018 کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق اندازاً 2 لاکھ 70 ہزار طلباٗ اے اور او لیولز کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔

کیمبرج کی ویب سائٹ پر طلبا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات میں سے کچھ اہم سوالات یہاں دیئے جارہے ہیں۔

کیا کوئی اسکول ایسی درخواست دے سکتا ہے کہ مئی، جون 2020 میں ہونے والے امتحانات  خودکار طریقے سے اسکتوبر، نومبر 2020 کے امتحانی سلسلے کا حصہ بن جائیں۔؟

بدقسمتی سے ہمارے نظام میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ امتحانی سلسلے کو خودکار طریقے سے ایک دوسرے امتحانی سلسلے میں ضم کردیا جائے۔ اسکول کو چاہیے کہ اپنے طلبا کا جائزہ لے کر از سرِ نو انٹریز جمع کرے اور طلبا کو اگلے امتحانات میں نئے سرے سے داخل کیا جائے۔

اکتوبر، نومبر کے امتحانات کی نئے سرے سے رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کیا ہوگی۔؟

اکتوبر، نومبر کے سیشن کے لیے برٹش کونسل کی جانب سے حتمی رجسٹریشن ٹائم لائن کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم، ہم امید کرسکتے ہیں کہ یہ اعلان عمومی طور پر اگست کے قریب ہوگا۔

کیا اکتوبر، نومبر کے سیشن کے لیے کسی امیدوار کو اپنے رہ جانے والے پرچوں کے لیے بھی پوری فیس ادا کرنی پڑے گی۔؟

قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی امیدوار کو ایک ہی امتحانی سلسلے میں اپنے سارے پرچے مکمل کرنے چاہئیں۔ لہٰذا ایک سے زیادہ امتحان سیریز میں اجزاء کو تقسیم کرنا ممکن نہیں ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو