علامہ اقبال یونیورسٹی نے ایک بار پھر اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
علامہ اقبال یونیورسٹی نے ایک بار پھر اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) نے بی اے ، بی ایڈ ، ایم اے ، اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔ طلباء اب 13 مئی تک اپنی اسائنمنٹس جمع کراسکتے ہیں۔ اس سے قبل اسائنمنٹس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اپریل تھی۔ نئی تاریخ کی منظوری یونیورسٹی کے تعلیمی کونسل نے دی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے لیے اسائنمنٹس کے نتائج جمع کرنے کی آخری تاریخ میں بھی 20 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلباء کو بتایا کہ وہ مقرر کردہ تاریخ تک اپنے اسائنمنٹس اساتذہ کو جمع کرادیں، کیونکہ یہ اسائنمنٹ ان کو متعلقہ پروگرام میں کامیاب ہونے میں مدد فراہم کریگا۔