پنجاب نے میٹرک اور انٹر کے فائنل امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب نے میٹرک اور انٹر کے فائنل امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب نے میٹرک اور انٹر کے فائنل امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ فائنل امتحانات کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران ہی میٹرک اور انٹر کے امتحانات 10 جولائی سے صوبے میں دو مراحل میں شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی سے جبکہ 29 جولائی کو کلاس 10 کے امتحانات شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: میٹرک اور ایف اے 2020 کے نتائج کا اعلان

دوسرے مرحلے میں گیارہویں اور نویں جماعت کے امتحانات بالترتیب 13 اگست اور 29 اگست سے شروع ہوں گے۔

پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی سمیت کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام طلباء اور عملے کے ارکان ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیئے: نئے مالی بجٹ میں ایچ ای سی کے لیے 42.45 ملین روپے مختص

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی پی ای ایم سی نے کورونا وائرس کی لہر کے درمیان طلباء کو آسانی فراہم کرنے کے لیے میٹرک اور انٹر کی کلاسوں کے لیے اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو