نئے مالی بجٹ میں ایچ ای سی کے لیے 42.45 ملین روپے مختص
نئے مالی بجٹ میں ایچ ای سی کے لیے 42.45 ملین روپے مختص
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں نئے مالی سال 2021-22 کے لیے 42.45 ملین روپے ملیں گے۔
جمعے کو جاری کردہ بجٹ اعلامیہ کے مطابق نئے بجٹ میں موجودہ اسکیموں کے لیے 29.736 ملین روپے اور نئی اسکیموں کے لیے 12.713 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
جاری اسکیموں کے لیے 100 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں پی آئی ای اے ایس اسلام آباد میں سینٹر آف میتھامیٹیکل سائنس بھی شامل ہے۔ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کیمپس ٹو (فیز 2) چکری روڈ راولپنڈی کی توسیع کے لیے 225 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں واقع فیڈرل انسٹی ٹیوٹ کے لیے300 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مین کیمپس کے قیام کے لیے 100 ملین روپے اور فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لیے 300 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں کل سے چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کھولنے کا فیصلہ
اس کے علاوہ کوئٹہ میں نسٹ کیمپس کے قیام کے لیے 250 ملین، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی ترقی و توسیع کے لیے 500 ملین، اسکردو میں بلتستان یونیورسٹی کے قیام کے لیے 250 ملین روپے اور بنوں میں یونیورسٹی کیمپس برائے خواتین کے منصوبے کے لیے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 1.750 ملین روپے، بیرون ملک اسکالرشپس سمیت دیگر کئی اسکیموں کے لیے 800 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نئی اسکیموں کے حوالے سے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے استحکام کے لیے 375 ملین روپے، ویمن یونیورسٹی ملتان (فیز ٹو) کے قیام کے لیے 300 ملین روپے اور عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں 411 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑہیئے: رہائش کے مسئلے کی وجہ سے ایچ نائن کالج کے طلباء کلاسز سے محروم
بجٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایم بی بی میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں مالیکیولر، جینیٹک اینڈ الائیڈ فیسیلیٹیز میں سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ کے قیام کے لیے ایک ہزار ملین روپے رکھے گئے ہیں اور شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور میں سہولیات کی فراہمی کے لیے 25 ملین روپے رکھے گئے ہیں