پنجاب یونیورسٹی کا ایل ایل بی کے امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی کا ایل ایل بی کے امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے یونیورسٹی سے وابستہ لا کالجز سے ایک آن لائن میٹنگ کی سربراہی کی۔ وائس چانسلر نے وابستہ کالجز کو آن لائن کلاسز کے لئے مدد کی پیش کش کی۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایل ایل بی کے امتحانات آن لائن لئے جائیں، جو اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔
متعلقہ حکام سے منظوری ملنے پر ، تمام امتحانات آن لائن کروائے جائیں گے۔ سیمپل پیپر کے ساتھ پیپر پیٹرن جلد ہی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ، طلباء کو ٹرین کرنے اور امتحان سے قبل ان کی رہنمائی کے لئے ایک آن لائن موک ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔
اس میٹنگ میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان ، ڈائریکٹرز اور وابستہ قانون اداروں کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے کوویڈ 19 کے بائس طلباء کے تعلیمی نقصانات کو کم کرنے کے لئے تمام نمائندوں کی پیش کردہ تجاویز کو سامنے رکھ کر یہ فیصلے کیے۔