این سی او سی نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا
این سی او سی نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ان تمام اضلاع میں جہاں کورونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے وہاں قائم تمام اسکولوں کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے اور جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
یہ فیصلہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس کے بعد سامنے آیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے صوبائی چیف سکریٹریز اور دیگر ممبران کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس بیماری کے پھیلاؤ کا مکمل جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے بعد موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد پابندیوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی امتحانات کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کا آغاز 20 جون کے بعد کیا جائے گا، جبکہ پیشہ ورانہ اور غیر پیشہ ورانہ امتحانات کا انعقاد کیس ٹو کیس کی بنیاد پر وزارت تعلیم کی سفارشات پر منحصر ہے۔
مزید پڑھیئے: پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دیگر شعبوں کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی دوبارہ کھولنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید التوا کے نتیجے میں طلباء کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا