بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

بلوچستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

 منگل کے روز صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث انٹرمیڈیٹ کا امتحان ملتوی کردیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں جو 25-5-2021 کو ہونے تھے۔

مزید پڑھیئے: ایچ ای سی کا اوورسیز اسکالرشپس برائے 2022 کا اعلان

اطلاعات کے مطابق بورڈ نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے امتحانات معطل کردیئے ہیں اور اب یہ امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش کے مطابق بورڈ کے تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کردیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لہٰذا حکومت نے تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیئے: ئے ویریئنٹس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر، سنگاپور اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور

انہوں نے بتایا کہ 9، 10، 11 اور 12 ویں جماعت کے امتحانات جو مئی کے آخر سے شروع ہونے والے تھے، ان میں مزید تاخیر ہوئی ہے۔ اور اب وسط جون (15 جون) تک بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر امتحانات 15 جون کے بعد منعقد ہوں گے تو وہ جولائی اور اگست میں بھی جاری رہ سکتے ہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو