این سی او سی کا آج سے پرائمری اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی کا آج سے پرائمری اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی کا آج سے پرائمری اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر آج (بدھ کے روز) سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام فیڈریٹنگ یونٹس کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ میں معاونت کرے گا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 15 ستمبر کو دوبارہ کھلنے کے بعد سے تعلیمی اداروں میں 171،436 کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے صرف 1 ہزار 248 کیسز کے نتائج مثبت آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں صرف ایک فیصد انفیکشن دیکھا گیا ہے۔ شفقت محمود نے میڈیا کو بتایا کہ اس اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائمری سطح کی کلاسیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے متنبہ کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روزہ ایس ڈبلیو او ٹی اینالسز ورکشاپ

اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کے مزید معاملات سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں گذشتہ ہفتے وفاقی اور سندھ کی حکومتیں آپس میں متصادم تھیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ حکومت نے 15 ستمبر کو ملک بھر کے اسکولز اور یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے طلبا کی جانچ شروع کردی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو