پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

 

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امتحانات کی حتمی تاریخوں کا فیصلہ منگل کو لاہور میں پی بی سی سی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات 17 جون سے شروع ہوں گے اور کلاس 9 کے امتحانات 27 جولائی کو شروع ہوں گے۔

متعلقہ بورڈز کو ہدایت نامہ بھیجتے ہوئے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ 1 کے امتحانات 11 اگست سے شروع ہوں گے جبکہ پارٹ 2 کے امتحانات رواں سال 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: ایچ ای سی کا اوورسیز اسکالرشپس برائے 2022 کا اعلان

پی بی سی سی کے مطابق میٹرک کے امتحانات کے نتائج 30 اگست کو اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 14 ستمبر کو کیا جائے گا۔

اسی طرح کلاس 9 کے امتحانات کے نتائج 29 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے اور فرسٹ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو کیا جائے گا۔ پی بی سی سی نے مزید بتایا کہ اجلاس نے عملی امتحانات کے انعقاد کو مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل آج ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیئے: ئے ویریئنٹس سے بچوں کی بڑی تعداد متاثر، سنگاپور اسکولوں کو بند کرنے پر مجبور

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے درمیان ہی رواں سال ملک بھر میں بورڈ کے امتحانات ہوں گے۔

یہ فیصلہ منگل کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزارت صحت کے حکام نے اجلاس کے شرکا کو ملک میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو