بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے پیسے کٹیں گے
بغیر اطلاع چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے پیسے کٹیں گے
سرکاری اسکولوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے اور بغیر پیشگی منظوری کے چھٹیاں کرتے ہیں۔
محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت نامہ ارسال کیا ہے کہ وہ منظور شدہ چھٹیوں کے بغیر اسکول سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی تنخواہ میں سے کٹوتی کریں۔
مزید پڑھیئے: جامعہ کراچی کا دو سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان
کے پی حکومت کے حکوجمت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ماہ میں پیشگی منظوری کے بغیر دو دن کی چھٹی لینے والے اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی اور اگر اساتذہ ایک سال میں تین غیر منظور شدہ چھٹیاں لیں گے تو انہیں ایک سال کے لیے معطل کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سال کے بارہ مہینوں میں چار غیر منظور شدہ چھٹیوں کی صورت میں، تین سال کے لیے انکریمنٹ کو روک دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ، حکومت نے اسکولوں میں حاضری کے نظام میں شفافیت کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا ہے اور جو اساتذہ بائیومیٹرک پر اپنی حاضری ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ ڈیوٹی سے غیر حاضر سمجھے جائیں گے۔
صوبائی حکومت نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیو اکیڈمک سیشن 15 اگست کے بجائے 12 جولائی کو شروع ہوگا۔
مزید پڑھیئے: تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے
کے پی کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام سرکاری اسکول پیر کے روز سے پرائمری کلاسوں سے 9 کلاس تک رجسٹریشن کا عمل شروع کردیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تعلیمی ادارے موسم کی صورتحال کی وجہ سے پیش آنے والی کسی بھی طرح کی رکاوٹ کے باوجود پہلے سے طے شدہ تاریخ پر پرائمری سے لے کر مڈل کلاسز تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں گے