تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے
تئیس طلباء میٹرک امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوے پکڑے گئے
جمعرات کو بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی (بی ایس ای کے) کی ممتحن ٹیموں کے ذریعہ امتحانات میں چیٹنگ کے دوران تقریبا تئیس طلباء پکڑے گئے۔.
اطلاعات کے مطابق ، ایس ایس سی پارٹ I کے امتحانات کے پہلے دن ، ریاضی کے ایگزام پیپر کو بظاہر سوشل میڈیا پر لیک کیا گیا تھا اور بعد میں واٹس ایپ گروپس پر وسیع پیمانے پر پھیلا یا گیا تھا۔.
اطلاعات کے مطابق ، سائنس گروپ کے طلباء صبح کی شفٹ میں ریاضی کا پیپر دے رہے تھے۔جیسے ہی امتحان شروع ہوا سوالیہ کاغذ کو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا۔. تاہم بورڈ کے عہدیداروں نے ایسی کسی بھی رپورٹ کی تردید کی ہے۔.
مزید پڑھیئے: پنجاب حکومت نے ملتان میں پہلا ٹرانسجینڈر اسکول کھول دیا
دوپہر کی شفٹ میں ، جنرل گروپ کے ریگولر اور نجی طلباء اپنے سوکس ، نیچرل سایئنس، اور حفظان صحت ، تاریخ ، خوراک اور تغذیہ اور کمپیوٹر اسٹڈیز کے پرچے دینے ایگزام سینٹر پہنچے۔. تاہم ،پیپر لیک ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ، تمام پیپرز وقت پر شروع اور اختتام پذیر ہوئے۔ بی ایس ای کے چیئرمین پروفیسر سید شرف علی شاہ نے مختلف امتحانات مراکز کو متحرک کیا اور امتحانات کے نفاذ اور انتظام کوتسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیٹنگ کے کلچر ختم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیئے: کشمیر کے باصلاحیت طلبا ملک کا فخر ہیں، صدر آزاد جموں و کشمیر
مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے امتحانات مراکز کے سی سی ٹی وی کیمرا مانیٹرنگ روم کا بھی جائزہ لیا اور وہاں کی جانے والی تیاریوں کی تعریف کی۔. انہوں نے سپرنٹنڈنٹس ، طلباء اور عملے کے ممبروں کو ہدایت کی کہ وہ COVID-19 معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کریں ساتھ ہی انہوں نے ماسک پہننے پر زور دیا۔
تاہم ، بی ایس ای کے نے تصدیق کی کہ مختلف امتحانات مراکز کے دوروں کے دوران ، ٹیموں نے 23 طلباء کو غلط طریقوں کے استعمال اور امتحانات میں دھوکہ دہی کا مظاہرہ کرتے ہوے پکڑا۔ بورڈ نے طلباء کو معطل کردیا اور جب تک بی ایس ای کے ان کے معاملات کا فیصلہ نہیں کرتی ہے ان طلبا کے نتائج کو روکا جائے گا