کے پی کے میں نجی اسکولوں کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا اعلان

کے پی کے میں نجی اسکولوں کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا اعلان

کے پی کے میں نجی اسکولوں کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کا اعلان

خیبر پختونخوا پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پی ای این کے پی) نے 15 اگست سے صوبے میں اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ای این کے پی، کے صدر فضل اللہ داؤد زئی نے کہا ہے کہ حکومت کا 15 ستمبر سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے اور اس فیصلے سے شدید قسم کے شکوک و شبہات اور تحفظات پیدا ہوئے ہیں۔ لہٰذا انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کے خلاف جائیں گے۔

مزید پڑھیں: یہ سب افواہیں اور جعلی خبریں ہیں، شفقت محمود

فضل اللہ داؤد زئی نے مزید کہا کہ جب شاپنگ مالز کھلے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ چل رہی ہے تو اسکول کیوں نہیں کھولے جاسکتے؟

لہٰذا انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام نجی اسکول حکومت کے احکامات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اگست کے مہینے سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب جماعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما مولانا حسین احمد نے بھی اعلان کیا ہے کہ جلد ہی صوبے بھر میں واقع تمام مدارس دوبارہ کھولے جائیں گے۔

کے پی کے میں یہ دونوں بڑے اعلانات اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کے مالکان کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج 2020 کا اعلان کردیا

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے باعث، کئی ماہ تک بند ہونے کی وجہ سے نجی اسکولوں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ مستقل طور پر بندش کے دہانے پر ہیں۔ تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اس معاملے کو عدالتی دائرہ اختیار سے غیر متعلق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو