جامعہ کراچی کا دو سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان
جامعہ کراچی کا دو سالہ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان
جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں میں دو سالہ گریجویشن پروگرام (بی اے، بی ایس سی اور بی کام) اور ایم اے کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چند روز میں پروگراموں میں داخلہ شروع ہوجائے گا۔
حکام نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کالجوں میں جون 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
ایچ ای سی دو سالہ بیچلرز پروگرام کو ختم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 16 سالہ تعلیم یا چار سالہ بی ایس پروگراموں کے مطابق گریجویشن لانے پر زور دے رہا ہے۔
جمعرات کو کے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیرصدارت اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں دو سالہ گریجویشن پروگرام دوبارہ شروع کرنے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید مڑھئے: کشمیر کے باصلاحیت طلبا ملک کا فخر ہیں، صدر آزاد جموں و کشمیر
یہ فیصلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے ذریعے جامعہ کراچی کو جاری کیے جانے والے وضاحتی خط کی روشنی میں لیا گیا ہے جس میں ایچ ای سی نے اپنا یہ موقف برقرار رکھا ہے کہ انڈرگریجویٹ کے نفاذ میں دشواری کا سامنا کرنے والی یونیورسٹیوں کے لیے کمیشن میں ایک سفارش پیش کی جارہی ہے۔ پالیسی مذکورہ بالا پالیسی کو جون 2022 تک لاگو نہیں کرسکتی۔ جس کے پیش نظر ، اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں مذکورہ بالا فیصلے کی منظوری دی گئی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ایکسپریس ٹریبون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کچھ ہی دنوں میں کالجوں میں بیچلرز آف کامرس (بی کام)، بیچلرز آف سائنس (بی ایس سی) اور بیچلرز آف آرٹس (بی اے) کے داخلے کا اعلان کرے گی۔
مزید پڑھئے: امتحانات کے خلاف طلباء کا احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان
دوسری جانب اس سلسلے میں ڈاکٹر جمیل کاظمی کی سربراہی میں کمیٹی کی ایک رپورٹ جمعرات کو بلائی جانے والی اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے دوران پیش اور منظور کی گئی جبکہ اگلے سال جون میں ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کے لیے ڈین ایجوکیشن کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سیکریٹری ایفیلی ایشن ڈاکٹر انیلا امبر ملک، انچارج سیمسٹر سیل ڈاکٹر تاثیر احمد، ڈاکٹر ثمینہ سعید، ڈاکٹر انتخاب الفت اور ڈاکٹر مقصود انصاری کو بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی آئندہ جون 2022 سے کالجوں میں مرحلہ وار ایسوسی ایٹ ڈگری کے نفاذ سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرے گی۔
مذکورہ بالا داخلہ پراسس جنوری سے شروع ہونا تھا لیکن ایچ ای سی اور مختلف ورسٹیز کے درمیان کشیدگی کے باعث اب وہ تقریباً سات ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوں گے۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 9 جولائی 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)