کے پی کرکٹ گالا میں اسکول ٹیموں کی شاندار کارکردگی

کے پی کرکٹ گالا میں اسکول ٹیموں کی شاندار کارکردگی

کے پی کرکٹ گالا میں اسکول ٹیموں کی شاندار کارکردگی

کے پی اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس، کے پی کرکٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلوں کا ایک ایونٹ زور و شور سے جاری ہے کیونکہ صوبے میں ہونے والے اس کرکٹ گالہ میں 4000 کھلاڑیوں سمیت 300 سے زائد اسکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مختلف اسکولوں کے متعدد کھلاڑیوں نے خیبرپختونخوا اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

گورنمنٹ ہائی اسکول تارو جبہ کی ٹیم نے اتوار کو ہونے والے ایک مقابلے میں گورنمنٹ ہائی اسکول رشکئی کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیئے: معمول کی تعلیمی سرگرمیاں اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گی

ایک اور سنسنی خیز میچ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گلبہار اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ریگی کی ٹیموں کے درمیان اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں ہوا۔

گلبہار جی ایچ ایس ایس کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جی ایچ ایس ایس ریگی کی ٹیم کو شکست دی اور شاندار کارکردگی دکھائی۔

اسی طرح گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، سمر باغ کی کرکٹ ٹیم نے آکسفورڈ پبلک اسکول، مایار لوئر دیر جبکہ ہنگو پبلک اسکول نے جی سی ایم ایس اسکول نمبر1 کو شکست دی۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، پاراچنار اور صوبے کے دیگر مقامات سے حصہ لینے والی اسکول ٹیموں کے درمیان کئی دوسرے میچ کھیلے گئے۔

مزید پڑھیئے: سندھ کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

خیبر پختونخوا اسکول کرکٹ چیمپئن شپ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی اور 7 نومبر تک جاری رہے گی۔

صوبے میں ماہانہ کرکٹ گالا کے دوران 68 مختلف مقامات پر 585 میچز کھیلے جائیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو