معمول کی تعلیمی سرگرمیاں اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گی

معمول کی تعلیمی سرگرمیاں اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گی

معمول کی تعلیمی سرگرمیاں اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں کورونا وائرس کے وبائی مرض کی مختلف لہروں کی وجہ سے دو سال سے بھی کم وقفے کے بعد اگلے ہفتے سے معمول پر آجائیں گی۔

این سی او سی جو کہ وبائی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی مشترکہ کوششوں کے مرکز کے طور پر کام کرتی ہے، نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کووڈ کے پھیلاؤ میں کمی اور قومی ویکسینیشن کی تیز رفتار مہم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کی 200 طالبات گریجویٹ ہوگئیں

این سی او سی کے سربراہ اور وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کووڈ کے پھیلاؤ کی کم سطح اور اسکول ویکسینیشن پروگرام کے اجراء کی بنیاد پر، آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے  معمول کی کلاسیں شروع کرنے کی اجازت دی جائے۔

فروری 2020 میں ملک میں کورونا وائرس کے کثیر کیسز سامنے آنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بند کردی گئی تھیں۔ تاہم کلاسز چھ ماہ کے بعد مختصر طور پر دوبارہ شروع ہوئیں لیکن گزشتہ سال کے آخر میں بیماری کی دوسری لہر سامنے آنے کے بعد اسے دوبارہ معطل کرنا پڑا۔

پھر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا کی شدید تیسری لہر آئی۔ گرمیوں میں اس بیماری نے دوبارہ جنم لیا جسے ماہرین نے چوتھی لہر قرار دیا۔

مزید پڑھیئے: یونیورسٹیوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تحقیق کی ضرورت ہے

اس دوران ، حکومت نے پچھلے سال کے امتحانات کو منسوخ کردیا ، جبکہ اس سال اسکیلڈ بیک امتحانات منعقد کیے گئے۔

حالیہ ہفتوں میں کووڈ 19 میں مسلسل کمی دکھائی دے رہی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے، قومی سطح پر کووڈ کا مثبت تناسب بھی تین فیصد سے نیچے آ گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی ویکسینیشن مہم نے وبائی مرض کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

این سی او سی نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران قومی سطح پر کورونا کا مثبت تناسب 2.82 فیصد رہا، 51،343 ٹیسٹوں میں سے 1،453 کووڈ مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ ڈیٹا میں مزید کہا گیا ہے کہ 2،934 مریض ملک کی مختلف کووڈ کی مختلف ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وائرس کی وجہ سے تقریباً 46 مریض موت سے ہمکنار ہوئے جس سے ملک بھر میں اس بیماری سے اموات کی تعداد 28،032 ہوگئی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات تک اس بیماری کا قومی کیس لوڈ 1،255،521 تھا۔

(اس خبر کی تشکیل میں اے پی پی سے مدد لی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو