پنجاب میں اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے

پنجاب میں اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے

پنجاب میں اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے

پنجاب میں تمام پرائیویٹ، سرکاری تعلیمی ادارے 6 ستمبر کو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بند کردیئے گئے تھے۔

پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکول 16 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے جو اس مہینے کے شروع میں بند کیے گئے تھے، دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

منگل کے روز ایک ٹوئیٹ میں پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری اسکول جمعرات، 16 ستمبر، 2021 کو کھول دیئے جائیں گے۔

کسی بھی دن اسکولوں میں صرف 50 فیصد طالب علموں کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ براہ کرم حکومت کی طرف سے جاری کووڈ ایس او پیز پر عمل کریں۔

مزید پڑھئے: قومی اسمبلی میں نیا تعلیمی بل پاس کرنے کی تجویز

صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے پنجاب میں اسکول 6 ستمبر سے بند تھے۔ اس کے علاوہ اسکول، کالج ، یونیورسٹیاں بھی بند رہیں جبکہ یونیورسٹیوں میں امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے پہلے اسکولوں کو 11 ستمبر تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ بعد میں اس بندش کو 16 ستمبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔

تاہم ، صوبائی حکومت نے اس کے بعد صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں۔

 

( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 15 ستمبر 2021کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو