سندھ کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک بھر کے اسکولوں اور مدارس میں 100 فیصد حاضری کی اجازت کے بعد سندھ حکومت، اسکولوں کے معمول کے اوقات کار کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔

صوبائی حکومت اس معاملے پر بات کرنے کے لیے اسکولوں کے نمائندوں سے ملنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت اسکولوں میں مکمل حاضری کے حوالے سے این سی او سی کی نئی ہدایات کو صوبے بھر میں نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیئے: معمول کی تعلیمی سرگرمیاں اگلے ہفتے سے دوبارہ شروع ہوں گی

اجلاس میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 100 فیصد حاضری کی غرض سے اسکولوں کے لیے ایس او پیز پر بھی غور کیا جائے گا۔

سندھ حکومت آنے والے دنوں میں فیصلوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرنے والی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں وبائی بیماری کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے طلباء کی ویکسینیشن میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

این سی او سی نے 7 اکتوبر 2021 کو اپنے سیشن کے دوران 11 اکتوبر 2021 سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ مدارس سمیت ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ طلباء کی بروقت ویکسینیشن کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ طلباء کی ویکسینیشن کی کٹ آف تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، یعنی 31 اکتوبر 2021 تک جزوی ویکسینیشن اور 30 ​​نومبر 2021 تک مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

لہٰذا 18 سال سے کم عمر کے طالب علموں کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ہفتہ کو ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اسکولوں میں یا قریبی کووڈ ویکسینیشن سینٹرز میں موبائل ویکسینیشن ٹیموں کے ذریعے طالب علموں کی ویکسینیشن کے لیے صحت کے متعلقہ حکام کے ساتھ مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیئے: فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ کی 200 طالبات گریجویٹ ہوگئیں

زیادہ سے زیادہ طلباء کی ویکسینیشن کے لیے اسکول توسیع شدہ گھنٹوں تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ اسی طرح اکتوبر کے آخری ہفتے (25-30 اکتوبر2021) اور نومبر (22-27 نومبر 2021) کو مدارس سمیت ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن ویک منایا جائے گا۔

طلباء اور 12-18 سال کی عمر کے بچوں کو ترجیحی طو رپر ویکسین لگانے کے لیے تمام سی وی سیز پر ملک بھر میں کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔ تمام وفاقی یونٹس بشمول آئی سی ٹی 11 اکتوبر 2021 سے ایسے کاؤنٹرز کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تمام فیڈریٹنگ یونٹ طلباء کے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مقامی میڈیا ہاؤسز سمیت تمام پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے مطلوبہ آگاہی مہم کو یقینی بنائیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو