ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے پاکستانی پروفیسر کے لیے اعزاز
ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے پاکستانی پروفیسر کے لیے اعزاز
پاکستانی پروفیسر سید کاشف رفیع کو ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ "دی ایجوکیشن پالیسی تھون" میں بطور مشیر شامل کرکے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یکساں قومی نصاب اگلے تعلیمی سیشن سے نافذ کیا جائے گا، عارف علوی
پروفیسر کاشف اس وقت کراچی کی علما یونیورسٹی میں بطور رجسٹرار اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پروفیسر کاشف رفیع اپنے بیس برس کے کیریئر میں باوقار عہدوں پر فائز رہے ہیں جن کی ایک لمبی فہرست ہے۔
پروفیسر کاشف رفیع نے اپنے نمایاں کیریئر میں بطور ایک اکیڈمک، ماہر تعلیم، کاروباری، رجسٹرار اور کاروباری حکمت عملی کے میدان میں اپنا بہترین کردار ادا کیا اورں اپنے فرائض کی انجام دہی میں تنوع کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ پالیسی تھون ایک عالمی تعلیمی کانفرنس ہے جس کا مقصد تعلیمی مساوات میں اضافہ کرنا اور طلبہ کو پالیسیاں مرتب کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔
اس پالیسی کے تحت طلبا 24 گھنٹوں کے لیے مل کر کام کرتے ہیں تاکہ طلبا کو متاثر کرنے والے معاملات کا بہترین حل نکالا جاسکے، اور طلبا اور اساتذہ ایک دوسرے کے ساتھ ذہنی مشقوں کے ذریعے اپنے مقامی اسکولوں میں بہتری لانے کے طریقے تلاش کریں۔
اس عالمی پروگرام کو ہارورڈ کینیڈی اسکول، انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹکس اور ہارورڈ یونیورسٹی ان دی یونائیٹڈ اسٹیٹس کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: یکم مارچ سے اسکولوں میں 5 دن کی کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی، شفقت محمود
ایجوکیشن پالیسی تھون کا مقصد پالیسی میں شامل ہونا، فیصلہ سازی کے عمل کے بارے میں جاننا، پالیسی پر مبنی نظریات کی ترکیب سازی کرنا اور اپنے ہم عمر افراد سے رہنمائی حاصل کرنا تھا۔