یکم مارچ سے اسکولوں میں 5 دن کی کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی، شفقت محمود
یکم مارچ سے اسکولوں میں 5 دن کی کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو طلبا و طالبات کے لیے ایک اہم اعلان کیا کہ یکم مارچ سے تمام اسکول باقاعدہ 5 دن کی کلاسوں کے نظام پر واپس آجائیں گے۔
ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یکم مارچ سے تمام اسکول باقاعدہ 5 دن کی کلاسوں کے معمول پر واپس آجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے کچھ بڑے شہروں میں اسکولوں پر کلاسز کے ریگولر انعقاد کے لیے پابندیاں صرف 28 فروری تک ہی تھیں جو کہ یکم مارچ سے ختم ہوجائیں گی۔۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اعلان پابندیوں کا شکار ہونے والے شہروں کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث پابندی عائد کردی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی بے حد رحمت ہے جس سے ہم اپنے معمولات پر واپس آرہے ہیں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا