یکساں قومی نصاب اگلے تعلیمی سیشن سے نافذ کیا جائے گا، عارف علوی
یکساں قومی نصاب اگلے تعلیمی سیشن سے نافذ کیا جائے گا، عارف علوی
یکساں قومی نصاب کے نفاذ سے متعلق ایک اجلاس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں صدر ممملکت بتایا گیا کہ یکساں نصاب کو 2021-22 کے تعلیمی سیشن کے بعد پہلے مرحلے میں پہلی سے تا 5 ویں جماعت کے نصاب کے طور پر اپنایا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس نصاب کو دوسرے مرحلے میں کلاس 6 سے 8 تک ریوائز کیا جائے گا ، جبکہ تیسرے مرحلے میں گریڈ 9 سے 12 تک کے طلباء ملک بھر میں یکساں نصاب حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: یکم مارچ سے اسکولوں میں 5 دن کی کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی، شفقت محمود
صدر مملکت کو بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب جو تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو ہوگا اسے ملکی تعلیمی ضروریات کے بین الاقوامی رہنما خطوط کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی شعبے، دینی مدارس اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سمیت تمام وفاقی اکائیوں کی مشاورت سے یکساں نصاب تیار کیا گیا ہے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ قرآن و سنت، آئین، ملکی قوانین اور قومی اصول یکساں نصاب کا مضمون ہوں گے۔
یکساں قومی نصاب میں پائیدار ترقیاتی اہداف، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار اور قومی اصولوں پر خصوصی زور دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت آئندہ کووِڈ پھیلنے کی صورت میں اسکول بند نہیں کرے گی
صدر مملکت نے تعلیم کے شعبے میں امتیازی سلوک اور عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے ملک بھر میں ایک پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کی کردار سازی، تجزیاتی و جدید سوچ کی حوصلہ افزائی اور ملک کی معاشی نمو کے لیے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم کی فراہمی پر زور دینا چاہیے۔