کے پی حکومت کا ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے داخلہ کوٹہ دینے کا اعلان

کے پی حکومت کا ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے داخلہ کوٹہ دینے کا اعلان

کے پی حکومت کا ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے داخلہ کوٹہ دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت نے صوبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے طلباء کے لیے داخلہ کوٹہ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یکساں قومی نصاب اگلے تعلیمی سیشن سے نافذ کیا جائے گا، عارف علوی

وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت نے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے درخواست گزاروں کے لیے داخلہ کوٹہ کی منظوری دے دی ہے تاکہ ان طلباء کو بہترین تعلیم کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے کُل 334 نشستیں الاٹ کی ہیں جن میں مشترکہ ضم شدہ اضلاع کا کوٹہ 234 ہے۔

مزید پڑھیں: یکم مارچ سے اسکولوں میں 5 دن کی کلاسیں دوبارہ شروع ہوں گی، شفقت محمود

اسی طرح سب ڈویژنل سطح پر قبائلی اضلاع کے لیے 11 نشستیں، قبائلی اضلاع کے سب ڈویژن لیول کے لیے 29 نشستیں، جبکہ قبائلی اضلاع کے رہائشی کوٹہ کے لیے 56 نشستیں مختص کی گئی ہیں جو درخواست گزار کے متعلقہ قبیلے کی بنیاد پر دی جائیں گی، حکومتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چار نشستیں ضم شدہ سب ڈویژن کے اندرونی کوٹے کے لیے مخصوص ہیں۔  

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو