اسکولز کو فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسکولز کو فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسکولز کو فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ضیغم نقوی) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ 23 نومبر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کے پی کے اسکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی اداروں سے متعلق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ صوبائی وزراء نے اپنے متعلقہ صوبوں کی ایجوکیشن سیکٹر کی صورتحال سے آگاہ کیا، این سی او سی نے فورم کو کورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات پیش کیں، جس میں تعلیمی اداروں کو فوری بند کرکے آن لائن سسٹم کے تحت ایجوکیشن جاری رکھنے کی تجویز دی گئی۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے

اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو دوبارہ ہوگی، جس میں سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہونے والی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی جس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو