علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بعض انتظامی وجوہات کی بناء پر گزشتہ روز سے منعقد ہونے والے بی اے، بی ایس، ایم اے، ایم ایس سی، بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگراموں کے مختلف مضامین کے امتحانات راولپنڈی اور اسلام آباد ریجن کے تمام علاقوں میں ملتوی کر دیے۔

مزید پڑھیں: این سی سی نے موسم سرما کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے تک موخر کردیا

اس فیصلے کا اطلاق ملک کے دیگر علاقوں پر نہیں ہو گا۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ یونیورسٹی نے چند انتظامی معاملات کی بناء پر امتحانی سینٹر نمبر 177، تنویر حسین شہید ماڈل کالج سے آذان خان شہید ماڈل اسکول میں میں منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم، اسکولوں کی بندش کا فیصلہ نہ ہوسکا

رول نمبر سلیپس طلبہ کو ارسال کی جارہی ہیں جبکہ پہلے سے جاری رول نمبر سیپلس بھی نئے امتحانی مراکز میں امتحانات میں شامل ہونے کے لیے قابل قبول ہونگی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو