بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا

بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا

بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اعلان کردیا گیا جس میں کم نمبر حاصل کرنے پر دل برداشتہ ہوکر 6 طلبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارت میں تعلیمی نظام طلبہ کے لیے وبال بنتا جارہا ہے جس سے نوجوان اپنے خوابوں کی دنیا کے بجائے موت وادی میں جا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ بھارت کا تعلیمی نظام طلبہ پر ذہنی بوجھ اور دباؤ کا سبب بن رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ طلبہ کے خودکشی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس کی تازہ مثال ریاست تلنگانہ میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج کے بعد صرف دو دن میں 6 طلبہ کی خودکشی ہے جب کہ 2 ہفتے قبل ایک اور بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے نتائج کے بعد بھی 9 طلبہ نے خودکشی کی تھی۔

بھارتی پولیس کہنا ہے کہ دونوں ریاستوں میں طلبہ نے امتحانات میں ناکامی یا مطلوبہ گریڈز حاصل نہ کر پانے پر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں 12 ہزار 256 اور 2021 میں 13 ہزار86 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ زیادہ تر طلبہ کی عمریں 18 برس سے کم تھیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو