آئسیک کیا ہے؟ یہ کیا پیش کرتا ہے؟
آئسیک کیا ہے؟ یہ کیا پیش کرتا ہے؟
آئسیک کیا ہے؟ یہ وہ پہلا سوال ہوتا ہے جب ہم انٹرن شپ، ورک اسٹڈی، رضاکارانہ پروگرامز اور بیرون ملک کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آئسیک وہ پہلا نام ہے جو سامنے آسکتا ہے۔ لیکن یہ اصل میں ہے کیا اور اس کا مقصد کیا ہے؟ کیا یہ کوئی انٹرنشپ میزبان تنظیم ہے؟ کوئی اسکول ہے یا اس سے متعلق کچھ اور؟
اگر آپ اے آئی ای ایس ای سی کا ذکر آنے پر خیالوں میں کہیں گم ہو گئے ہیں تو آپ کو اس بلاگ کو اچھی طرح پڑھنا چاہیے کیونکہ ہم سب اے آئی ای ایس ای سی یعنی آئسیک پر ہی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے تو ہم اس مخفف پر نظر ڈالتے ہیں یعنی اے آئی ای ایس ای سی جس کا مطلب ہے ایسوسی ایشن فار دا انٹر نیشنل ایکسچینج آف اسٹوڈنٹس ان اکنامکس اینڈ کامرس اور اس عالمی تنظیم کا مقصد ہے معیشت اور تجارت کے مضامین پڑھنے والے طلبا کے بین الاقوامی تبادلے کو ممکن بنانا۔
یہ دنیا کا سب سے بڑا عالمی یوتھ نیٹ ورک ہے اور ایک آزاد، غیر سیاسی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ اس تنظیم کا واحد مقصد حالیہ فارغ التحصیل افراد یعنی ریسنٹ گریجویٹس کی قیادت اور انتظامی مہارت کی ترقی میں مدد کرنا، عالمی امور کے سلسلے میں تازہ فارغ التحصیل افراد میں شعور پیدا کرنا اور انہیں بین الاقوامی انٹرن شپ سے لیس کرنا ہے جس سے انہیں معاشرے پر اپنی صلاحیتوں کے امکانی اثرات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ تنظیم ان افراد کو سیکھنے اور پڑھنے کے تجربات کو عالمی برادری میں شامل ہونے اور اپنے تجربات کو دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب دیتی ہے۔ نوجوان اسٹوڈنٹس کو معاشرے کا فعال اور کار آمد فرد بنانے کے لیے سرگرم یہ ایک بہت بڑی تنظیم ہے جو طلبا کو قائدانہ تجربات حاصل کرنے کے شاندار مواقع فراہم کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم ان افراد کی مدد کرنے میں بھی پیش پیش ہے جو ان کے لیے واقعی اہمیت رکھتے ہیں۔
آئسیک آپ کو تین مختلف مواقع پیش کرتی ہے جن میں سے آپ اپنے لیے کسی پروگرام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان مواقع میں عالمی رضاکارانہ منصوبے، عالمی کاروباری منصوبے اور گلوبل ٹیلنٹ پروگرامز شامل ہیں۔
آئسیک کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
آئسیک اس لیے بھی دیگر بین الاقوامی پروگرامز سے انفرادیت رکھتی ہے کیونکہ ان کی تجربہ کار نوجوان رہنماؤں کی ایک متحرک اور فعال ٹیم ہے جس نے خود بھی آئسیک کے پروگرامز کا تجربہ اور اس سے استفادہ حاصل کیا ہے۔ اپنی ایک زبردست، متحرک اور فعال ٹیم کے ساتھ آئسیک دنیا کے ایک سو تیرہ مختلف ممالک میں سرگرم دو ہزار ایک سو سے زائد انسٹی ٹیوشنز کے ساتھ وابستہ ہے اور نوجوان طلبا کی رہنمائی کررہی ہے۔
گلوبل والنٹیئر پراجیکٹس:
آئسیک کے عالمی رضاکارانہ منصوبے یعنی گلوبل والنٹیئر پراجیکٹس مقامی برادری پر مثبت اثرات مرتب کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ عالمی تنظیم اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی پیروی کی پابند ہے۔ لہٰذا یہ تمام منصوبے انہی مقاصد میں سے کسی ایک کے گرد گھومتے ہیں۔
یہ پروگرامز ان افراد کے لیے ہیں جو زندگی کو بدلنے والے منصوبوں پر کام کرتے ہوئے دنیا بھر کے سفر کے تجربے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اس حوالے سے بھی ایک بہت اچھا پروگرام ہے جو آپ کو غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے اور معاشرے پر مثبت اثرات پیدا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ رضاکارانہ منصوبوں سے 6 سے 8 ہفتوں تک طلباء کو حیرت انگیز اور نامور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔
انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ پروگرام
آئسیک کے انٹرنیشنل انٹرپرینیورشپ پروگرام میں طلباء کی ان خصوصیات کو اجاگر کیا جاتا ہے جو کاروباری ذہن رکھتے ہیں اور بہت ذمے دار، ثقافتی طور پر آگاہ اور اپنے کام کے بارے میں پُرجوش ہیں۔ اس پروگرام میں شرکاء کی قائدانہ صلاحیتوں جیسے مینجنگ ٹیم اور منصوبوں کی جانچ ہوتی ہے۔
یہ پروگرام تمام شرکا کو شروعاتی منصوبوں میں کام کرنے اور کمپنی کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرتا ہےیہ پراجیکٹس اگرچہ محدود عرصے اور کم وقت تک چلتے ہیں تاہم یہ طلباء کے لیے ناقابل یقین حد تک استعداد کے حامل ہیں۔
گلوبل ٹیلنٹ پروگرام
تازہ ترین فارغ التحصیل افراد کے لیے عالمی سطح کا ٹیلنٹ پروگرام یا عالمی انٹرن شپ پروگرام بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس سے طلباء کو پیشہ ورانہ دنیا میں تجربہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ طلبا کے لیے یہ ایک بہترین پروگرام ہے کہ وہ دنیا کی بعض اعلیٰ تنظیموں سے رابطہ قائم کریں۔ اس سے ان کی مہارت اور صلاحیت کو چمکانے اور دنیا کی کچھ مشہور کمپنیوں کے ساتھ حقیقی دنیا کے حالات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ یہ انٹرن شپس 6 سے 12 ماہ تک جاری رہتی ہیں۔
آئسیک فریش گریجویٹس اور دیگر طلباٗ کے لیے ایک بہت بڑا اور اہم ادارہ ہے جو ایک فرد کی حیثیت سے انہیں درس و تدریس کے تجربے کے ذریعے زندگی کے ان اہم امور کی دریافت میں مدد کرتا ہے جو واقعی ان کے لیے اہمیت کے حامل ہیں اور یہ عمل ان طلباٗ کے لیے مستقبل میں اپنا کیریئر بنانے کے سدلسلے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتا ہے۔