ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں

ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں

ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں

بہت سے طلباء ایل ایل بی کا شعبہ منتخب کرتے ہیں جو کہ قانون کی تعلیم کے لیے ایک 

انڈرگریجویٹ ڈگری ہے۔ ایل ایل بی، قوانین کے بارے میں جاننے کے علم کا ایک شعبہ ہے جو کہ لاطینی زبان میں بیچلر آف لازکا مخفف ہے۔

ایل ایل بی قانون کی پہلی ڈگری ہے جو گریجویشن کے مساوی ہوتی ہے، نیزاس ڈگری کا حامل شخص ایسا پیشہ اپنا سکتا ہے جو قانونی امور سے تعلق رکھتاہو۔ 

یہ 5 سالہ پروگرام ایک طالب علم کو قانون کے طالب علم بننے کے لیے درکار مہارتوں اور اقدار سے آراستہ کرنے کے علم پر مشتمل ہے۔ ہر کالج میں ایل ایل بی کی تعلیم کے دوران پیش کیے جانے والے مضامین مختلف ہوتے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ انتہائی اہم ہیں جیسے قانون برائے معاہدہ اور تشدد، فوجداری قانون اور کمپنی قانون۔  

ایل ایل بی پاس کرنے کے بعد ییہ ڈگری رکھنے والا شخص بار کونسل میں داخلہ لے سکتا ہے۔

بار کونسل کے ساتھ اندراج کے لیے قانونی امور کے بارے میں جاننے کے لیے مطالعہ اور ٹاپ پریکٹس ضروری ہے۔ یہ انتہائی معروف ڈگری آپ کے لیے ملازمتکے بہت سے مواقع پیدا کر سکتی ہے۔ اس باوقار پیشے کو عالمی رہنماؤں جیسےقائداعظم محمد علی جناح، مہاتما گاندھی اور مارگریٹ تھیچر سے جوڑا جا سکتاہے جنہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور اپنے سماج میں بہترین منصب حاصل کیا۔۔ 

 

 

ایل ایل بی کے بعد حاصل کرنے کے لیے سرفہرست پروگرام:

 

بہت سے طلباء جو تعلیمی لحاظ سے قانونی امور کی طرف زیادہ مائل ہوں یا وہ جو اس موضوع کی گہرائی سے معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں وہ ایل ایل بی کے بعد اسی شعبے میں آگے بڑھنے کے بنہترین مواقعحاصل کر سکتے ہیں، جسے ماسٹر آف لاء کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ بہت سے موضوعات میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں، جن میں سے کچھ مشہور ہیں ان میں ٹیکسیشن، فوجداری قوانین اور آئینی قانون۔ 

یہ دو سالہ اسپیشلائزیشن کورس بہت سے طلباء کو پسند ہے کیونکہ اس سے ان کی دلچسپی اور علم میں اضافہ ہوتا ہے اور بہترین مستقبل کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

 

ایل ایل بی کے بعد کیریئر کے امکانات:

 

 

میں ایل ایل بی مکمل کرنے کے بعد، طلباء پاکستان کے کسی بھی تسلیم شدہ ادارے میں درج ذیل شعبوں میں اپنا شاندار پیشہ ورانہ کیریئر شروع کر سکتے ہیں۔

 

اٹارنی ایٹ لاء۔

جوڈیشل مجسٹریٹ۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل۔

لیکچرر ان لاء کالج۔

لیگل ایڈوائزر۔

کورٹ رپورٹر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج۔

پبلک پراسیکیوٹر۔

اٹارنی جنرل۔

ایڈووکیٹ جنرل۔

انویسٹی گیشن پولیس۔

ایف آئی اے۔

لاء برانچز آف ڈفرنٹ ڈیپارٹمنٹس۔

ایکسائز انسپکٹر۔

مختلف انویسٹی گیشن ایجنسیز، جیسے اینٹی کرپشن، نیب، سی آئی اے وغیرہ۔

اینکر پرسن۔

نیوز پیپرز۔

کارپوریٹ گروپس۔

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو