جولائی 2021 کی ڈیڈ لائن رکھنے والی اسکالرشپس کی فہرست

جولائی 2021 کی ڈیڈ لائن رکھنے والی اسکالرشپس کی فہرست

جولائی 2021 کی ڈیڈ لائن رکھنے والی اسکالرشپس کی فہرست

اسکالر شپ پر کسی دوسرے ملک میں جا کر اعلیٰ تعلیم گاہوں میں اچھی تعلیم حاصل کرنا کسی بھی طالب علم کا خواب ہوسکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ اپنے اس خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے آپ کتنی محنت کرتے ہیں، ذیل میں ایسی ہی کچھ غیرملکی اسکالر شپس کی فہرست دی جارہی ہے جن کی ڈیڈ لائن جولائی 2021 ہے۔ آپ چاہیں تو بروقت اپنے لیے ان میں سے کوئی ایک اسکالرشپ حاصل کر سکتے ہیں، تو کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔

ترکی میں بلکینٹ یونیورسٹی کی اسکالرشپ:

بلکینٹ یونیورسٹی ترکی کی دوسری اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی ہے، جہاں 2021-2022 کے تعلیمی سیشن کے لیے بلکینٹ یونیورسٹی بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پیش کررہی ہے۔

بلکینٹ یونیورسٹی کے اسکالرشپ پروگرام میں اسٹوڈنٹس کے تمام اخراجات بھی شامل ہوں گے۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن 10جولائی 2021 ہے۔ بلکینٹ اسکالرشپ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

جرمنی میں ڈی اے اے ڈی ہیلمٹ شمٹ اسکالرشپ:

ہیلمٹ شمٹ پروگرام جرمنی کی سب سے زیادہ ہائیسٹ پیڈ اسکالرشپ ہے۔

تعلیمی سال برائے2022 کے لیے ہیلمٹ شمٹ پروگرام ماسٹرز اور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پیش کررہا ہے۔

طلباء کے تمام اخراجات ڈوئزر اکیڈمیشر آسٹائوشڈینسٹ ڈی اے اے ڈی

کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔

اس کی ڈیڈ لائن 31 جولائی 2021 ہے۔ ہیلمٹ شمٹ اسکالرشپ کے

بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

نیوزی لینڈ میں یونیورسٹی آف آکلینڈ کی اے ڈی بی اسکالرشپ:

آکلینڈ یونیورسٹی میں اے ڈی بی اسکالرشپ پروگرام بین الاقوامی طلباء کو پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر مالی تعاون فراہم کرتا ہے۔ اے ڈی بی ہر سال دنیا بھر سے 300 اسٹوڈنٹس کو وظائف دیتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن 19 جولائی 2021 ہے، اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

امریکہ میں ہرفورڈ یوتھ لیڈر شپ پروگرام برائے2022۔

ہورفورڈ یوتھ لیڈرشپ پروگرام بین الاقوامی طلبا کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک ایکسچینج پروگرام ہے۔

یہ ایک مکمل فنڈڈ پروگرام ہے جس میں پروگرام کے پورے عرصے کے دوران ہونے والے تمام اخراجات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست کی کوئی فیس نہیں ہے اور نہ ہی زبان کی مہارت کی کوئی ضروریات ہیں۔

اس کی ڈیڈ لائن 3 جولائی2021 ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

انڈونیشیا کی ڈپونیگورو یونیورسٹی کی انڈپ اسکالرشپس:

انڈپ اسکالرشپس کے لیے انڈونیشیا کی ڈپونیگورو یونیورسٹی مکمل طور پر فنڈز مہیا کررہی ہے۔ بین الاقوامی طلباء کو پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تمام اخراجات کی ادائیگی یہ اسکالرشپس کرتی ہیں۔ انڈپ اسکالرشپس حاصل کرنے کی ڈیڈ لائن 2 جولائی 2021 ہے۔

انڈپ اسکالرشپس ڈپونیگورو یونیورسٹی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو