یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

یورپ، بیرون ملک مقیم طلبا کے لیے بے حد کم خرچ مطالعے کے آپشنز پیش کرتا ہے۔ یورپ کے بہت سے ممالک میں مقامی طلباء ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی طلباء کے لیے بھی تعلیم مفت ہے۔

یہاں آپ مفت مطالعہ کے بارے میں کچھ آپشنز حاصل کرسکتے ہیں - یہاں تک کہ اگر آپ کو اسکالرشپ یا بینک لون نہیں دیا جاتا ہے تو بھی آپ یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

یورپ کے چند مخصوص ممالک کے علاوہ بھی یورپ کے کچھ ممالک ہیں جو اپنی سرکاری یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلبا کو مفت یا انتہائی کم خرچ تعلیم دیتے ہیں۔

ذیل میں ایک جائزہ پیش خدمت ہے جس میں ایسے یورپی ممالک کی فہرست دی جارہی ہے جہاں یورپی یونین کے طلباء کے لیے ٹیوشن فیس، ای ای اے (ہر سال) دیگر ممالک کے طلبا کے لیے ٹیوشن فیس (سالانہ) کا مختصر جائزہ لیا گیا ہے۔

 آسٹریا

بین الاقوامی طلباء کے لیے یہاں کم از کم ٹیوشن فیس 1،500 یورو کے قریب ہوسکتی ہے۔

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

آسٹریا میں غیر یورپی باشندوں سے ہر سال ایک بہت ہی مناسب ٹیوشن فیس 1،500 یورو وصول کی جاتی ہے۔

آسٹریا میں نجی یونیورسٹیاں ہر سال ایک ہزار یورو سے 40،000 یورو وصول کرتی ہیں۔ تاہم ہر ایک پروگرام دوسرے پروگرام سے مختلف ہوسکتا ہے۔

خاص طور پر پوسٹ گریجویٹ پروگرام جیسے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے ماسٹرز سے زیادہ فیس وصول کی جاسکتی ہے۔

آسٹریا میں رہائش کی اندازاً لاگت

آسٹریا میں رہائش کے لیے اوسطا ایک بین الاقوامی طالب علم کو 900 سے 1200 یورو خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

اگر آپ مشترکہ رہائش یا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے کا انتخاب کرتے ہیں تو قیمت اوپر دیئے گئے اندازے کے مقابلے میں قدرے کم ہوسکتی ہے۔

ڈنمارک

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

ڈنمارک میں بین الاقوامی طلباء کے لیے ٹیوشن فیس تقریباً 45 ہزار سے ایک لاکھ 20 ہزار ڈی کے کے یا 6 ہزار سے

16 ہزار یوروز سالانہ ہے۔

ڈنمارک اپنے اعلیٰ معیارات اور معیاری تعلیم کے لیے بڑے پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ غیر یورپی بین الاقوامی طلباء یہاں پڑھنے کے لیے سالانہ اوسطاً  16 ہزار یوروز تک ادائیگی کرتے ہیں۔

ڈنمارک میں رہائشی اخراجات کا تخمینہ

ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈنمارک میں رہنے کے لیے بین الاقوامی طلباء کو ہر ماہ 800 سے 1،200 یوروز کی ضرورت پڑتی ہے۔

آپ کی روز مرہ عادات کی بناء پر ڈنمارک میں زندگی گزارنے کی قیمت زیادہ یا کم ہوسکتی ہے، یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ خریداری (شاپنگ) کتنی کرتے ہیں اور باہر جانے گھومنے پھرنے میں کتنا خرچ کرتے ہیں ، کتنا سفر کرتے ہیں وغیرہ۔

اگر آپ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کو دیگر شہروں کی نسبت زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

فن لینڈ

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

بین الاقوامی طلباء کے لیے سالانہ 5،000 سے 20،000 یورو ٹیوشن فیس ہوتی ہے۔ موسم گرما 2017 میں، فن لینڈ کی یونیورسٹیوں نے اعلان کیا کہ وہ غیر یورپی طلباء سے ٹیوشن فیس وصول کریں گی۔ یہاں غیر ملکی طلبا کے لیے ہر سال یونیورسٹیوں کے اخراجات 5000 سے 20،000 یوروز کے درمیان ہوتے ہیں۔

فن لینڈ میں رہائشی اخراجات کا تخمینہ

فن لینڈ میں رہنے کے لیے آپ کو ہر ماہ 700 سے 900 یورو کی ضرورت ہوگی تاہم یہ اس علاقے پر بھی منحصر ہے جس میں آپ رہائش اختیار کریں گے۔

ہیلسنکی، فن لینڈ کا سب سے مہنگا شہر ہے، جبکہ لاپرانٹا، پوری اور تمپیر سب سے سستے اسٹوڈنٹس سٹی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

فرانس

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

فرانسیسی یونیورسٹیز میں بین الاقوامی طلبا کے لیے ہر سال 2،800 سے 3،800 یوروز ٹیوشن فیس ہوتی ہے۔

فرانس کا اعلیٰ معیارِ تعلیم اور زیادہ سے زیادہ بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام انگریزی میں پیش کیے جانے کی وجہ سے غیر ملکی طلبا میں بے حد مقبول ہے۔ فرانس ہر سال بین الاقوامی طلبا کی ایک بڑی تعداد کی میزبانی کرتا ہے۔

ایک چھوٹی سی رجسٹریشن فیس کے علاوہ ، فرانس میں زیادہ تر سرکاری یونیورسٹیاں مقامی لوگوں سے ٹیوشن فیس نہیں لیتی ہیں۔ تاہم ، بین الاقوامی اسٹوڈنٹس پڑھائی کی نسبتاً معمولی سالانہ فیس ادا کرتے ہیں۔ ایک انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس یہاں بیچلرز پروگرام کے لیے 2،800 یوروز اور ماسٹرز کے لیے 3،800 یورو ادا کرتا ہے۔

فرانس میں رہائش کے اخراجات کا تخمینہ

فرانس میں ایک اسٹوڈنٹ کو رہائش کے لیے ہر ماہ 800 سے 900 یورو تک خرچ کرنا پڑتے ہیں، تاہم یہ اخراجات اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ کی عادات کیا ہیں اور آپ کے مطلوبہ کمفرٹ اور پرائیویسی کی ضرورت ان اخراجات کو کم یا زیادہ کرسکتی ہے۔

جرمنی

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

جرمنی کی سرکاری یونیورسٹیوں میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ٹیوشن فیس نہیں ہے۔

بین الاقوامی طلبا کے لیے جرمنی ایک مقبول ترین ملک ہے اور یونیورسٹیوں کو رینکگ پلیٹ فارمز پر اعلیٰ درجہ دیا جاتا ہے۔ بہت کم نجی یونیورسٹیوں کے علاوہ ، آپ جرمنی میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ چاہے آپ یورپ سے ہوں یا بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے طلباء ہوں۔

اس کے باوجود ایک چھوٹی سی ایڈمنسٹریٹو سیمسٹر فیس ہے، لیکن اس میں پبلک ٹرانسپورٹ کا ٹکٹ بھی شامل ہوتا ہے۔

 جرمنی میں رہائش کے اخراجات کا تخمی

کچھ دوسرے یوروپی ممالک کے مقابلے میں جرمنی ایک نسبتاً سستا ملک ہے۔

یہاں کھانے، رہائش، ملبوسات اور ثقافتی سرگرمیوں کے اخراجات یورپی یونین میں شامل دیگر ممالک کے اوسط اخراجات سے کچھ زیادہ ہیں۔

اوسطاً جرمنی میں طلباء کو رہائشی اخراجات کے لیے ہر ماہ 850 یوروز کے قریب ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ یہاں سب سے بڑا خرچ کرائے کا ہے۔

یونان

یونان میں بین الاقوامی طلباء کے لیے ٹیوشن فیس 1500 یورو سالانہ کے قریب ہوتی ہے۔

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

یورپ میں ایک ایسی جگہ جہاں نسبتاً گرم آب و ہوا موجود ہے، یونان اپنے مقامی لوگوں کو مفت تعلیم مہیا کرتا ہے اور بین الاقوامی طلباء کی تعلیم کی قیمت بھی قدرے کم ہے، جو ہر سال اوسطاً   1500 یوروز ہے۔

یہاں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے زندگی گزارنے کے لیے روز مرہ اخراجات قدرے کم ہیں اسی لیے غیر ملکی طلباً تعلیم کے لیے یورپی ممالک میں یونان کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یونان میں رہائش کے اخراجات کا تخمینہ

یورپ میں پڑھنے کے خواہش مندوں یا بین الاقوامی طلبا کے لیے یونان سب سے بہتر منزل مقصود ہے۔ زیادہ تر لوگ یہاں ماہانہ 450 سے 750 یوروز کے بجٹ میں آسانی کے ساتھ زندگی گزار سکتے ہیں۔

آپ کا طرز زندگی اور پسند نا پسند اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ آپ کا بجٹ اوپر یا نیچے جاتا ہے۔

ہنگری

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

ہنگری میں بین الاقوامی طلباء کے لیے ہر سال 1،500 یورو ٹیوشن فیس مختص ہے۔ جب پیسے کی بات آتی ہے تو ہنگری یورپی ممالک میں سرفہرست ہوتا ہے۔

ہنگری میں یورپی باشندوں کے لیے کوئی ٹیوشن فیس نہیں ہے، بین الاقوامی طلبہ کے لیے بہت کم ٹیوشن فیس ہے اور رہائشی اخراجات بہت کم ہیں۔

ناروے

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

یہاں بین الاقوامی طلباء کے لیے کسی قسم کی کوئی ٹیوشن فیس نہیں ہے یعنی یہاں تعلیم بالکل مفت ہے۔

ناروے میں واقع یونیورسٹیاں یورپ ، ایشیا ، افریقہ اور کہیں بھی سے آنے والے طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کرتی ہیں۔

تاہم ، ناروے دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ لہٰذا اگر آپ ناروے میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ، دوسرے ممالک میں رہنے والے افراد سے تھوڑی بات چیت کرلیں اور ان اخراجات کی جانچ پڑتال کریں جن پر آپ غور کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کو کسی دوسرے ملک میں پڑھائی کے لیے فیس بھی دینی پڑتی ہے ، تب بھی یہ مجموعی طور پر ناروے سے سستا ہوسکتا ہے۔

سوئیڈن

یورپ میں بالکل مفت یا کم ٹیوشن فیس کے ساتھ تعلیم حاصل کریں

سوئیڈن میں غیرملکی طلباٗ کے لیے ٹیوشن فیس 80 ہزار سے 2 لاکھ ایس ای کے تک ہوتی ہے جو یوروز میں تبدیل کرنے پر 8 ہزار 300 سے لے کر 20 ہزار 800 یورو تک سالانہ ہوسکتی ہے۔

یورپی یونین میں شامل کسی بھی ملک کے شہری سویڈن میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم، دوسرے بین الاقوامی طلباء کو نسبتا ًزیادہ قیمت اد اکرنی پڑتی ہے۔ سوئیڈن میں تعلیم حاصل کرتے وقت آپ کو یہاں کی درس گاہوں کی بھاری فیسوں اور روز مرہ اخراجات کا اندازہ لگانا چاہیے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو