نومبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

نومبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

نومبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

بہت سی بین الاقوامی اسکالرشپس کے حصول کا موقع جلد ہی ختم ہونے والا ہے۔ یہ اسکالرشپس بین الاقوامی طلباء کے لیے کھلی ہیں جو ان کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی خوابوں کی یونیورسٹیوں میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا شاندار موقع پا سکتے ہیں۔
زیادہ تر یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں۔

یہاں نومبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ کچھ بین الاقوامی اسکالرشپس کی ایک فہرست ہے جو کیمپس گُرو نے آپ کے لیے مرتب کی ہے۔

پی ایچ ڈی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (ٹرانسپورٹیشن آپٹیمائزیشن) - یونیورسٹی آف سرے، گلڈ فورڈ، انگلینڈ

پی ایچ ڈی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (ٹرانسپورٹیشن آپٹیمائزیشن) - یونیورسٹی آف سرے، گلڈ فورڈ، انگلینڈ اب بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔

یہ اسکالرشپ سرے یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام پیش کر رہی ہے۔ یہ اسکالر شپ پاناے والے اسٹوڈنٹس کے لیے یونیورسٹی کی طرف سے ماہانہ خرچ فراہم کیا جائے گا جبکہ یہ اسکالرشپ برطانیہ میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2021 ہے۔

اسکالرشپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link 

گورنمنٹ (میکسٹ) اسکالرشپ:

گورنمنٹ (میکسٹ) اسکالر شپ اب دستیاب پروگراموں کے شعبوں میں بین الاقوامی طلباء کے لیے پیش کر رہی ہے۔

یہ آپ کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر کسی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ اسکالرشپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتخاب کے وقت امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ جاپان میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link 

ایمائل بوٹمی اسکالرشپس:

سائنسز پی او میں غیر یورپی یونین کے اسٹوڈنٹ پروگرام کے لیے ایمائل بوٹمی اسکالرشپ اب اوپن ہے۔

بین الاقوامی طلباء اس اسکالر شپ کو پانے کے لیے درخواست دے کر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ تعلیمی وظیفہ اہل امیدواروں کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ اسکالرشپ فرانس میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔

یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link 

ٹونگریوا اسکالرشپ:

ٹونگریوا اسکالرشپ اب وکٹوریہ یونیورسٹی آف ویلنگٹن میں بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔ یہ اسکالرشپ طلباء کو دستیاب شعبوں میں تمام ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اسکالرشپ اس امیدوار کو الاٹ کی جاتی ہے جو علمی جواز، تجربہ، سابقہ تعلیم اور دیگر مناسب کامیابیوں پر انحصار کرتا ہو۔ یہ اسکالرشپ نیوزی لینڈ میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔

اس اسکالر شپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link 

لیسٹر بی پیئرسن انٹرنیشنل اسکالرشپ پروگرام:

لیسٹر بی پیئرسن انٹرنیشنل اسکالرشپ اب ٹورانٹو یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے لیے پروگرام پیش کر رہی ہے۔ یہ اسکالرشپ یونیورسٹی کے ذریعے پیش کردہ دستیاب شعبوں میں انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لئی پیش کی جا رہی ہے۔ یہ اسکالرشپ کینیڈا میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو