اکتوبر (2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین اسکالر شپس

اکتوبر (2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین اسکالر شپس

اکتوبر (2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین اسکالر شپس

اگر آپ اسکالر شپ پر بیرونِ ملک پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے لیے اکتوبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالر شپس کی فہرست ذیل میں دی جا رہی ہے۔ یہ بہترین بین الاقوامی اسکالر شپس جلد بند ہو رہی ہیں۔ اس لیے اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے جلدی کریں اور فوراً اپلائی کریں۔ 
یہ اسکالرشپس بین الاقوامی طلباء کے لیے کھلی ہیں جو بیرون ملک بہترین تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسی ماہ درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی خوابوں کی یونیورسٹیوں میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
بیشتر یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں۔ 
اکتوبر2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ کچھ انٹرنیشنل اسکالر شپس کی ایک فہرست درج ذیل ہے جو کیمپس گُرو نے آپ کے لیے مرتب کی ہے
 
لیڈز یونیورسٹی بزنس اسکول مارکیٹنگ ڈویژن اسکالرشپ:

لیڈز یونیورسٹی بزنس اسکول مارکیٹنگ ڈویژن، اب دستیاب پروگراموں کے شعبوں میں بین الاقوامی طلباء کے لیے اسکالرشپ پیش کر رہا ہے۔

یہ اسکالر شپ آپ کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو یہ اسکالرشپ برطانیہ میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

 گیٹس کیمبرج اسکالرشپ:

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے چلنے والی گیٹس کیمبرج اسکالرشپ بین الاقوامی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع پیش کر رہی ہے۔ یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے جس کے تمام اخراجات بِل اور میلنڈا گیٹس کی آرگنائزیشن برداشت کرے گی۔

یہ آپ کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو یہ اسکالرشپ برطانیہ میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

گلوبل ڈسٹنکشن اسکالرشپ ایوارڈ:

بوائز اسٹیٹ یونیورسٹی میں گلوبل ڈسٹنکشن اسکالرشپ ایوارڈ پروگرام اب انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے اوپن ہے اور آپ جلد از جلد اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بین الاقوامی طلباء درخواست دے کر اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ اسکالر شپ اہل امیدواروں کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ اہل امیدواروں کو یہ اسکالرشپ امریکا میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

رِیچ آکسفورڈ اسکالرشپ:

 رِیچ آکسفورڈ اسکالرشپ تمام دستیاب شعبہ جات میں بین الاقوامی طلباء کے لیے گریجویٹ پروگراموں کے تحت وظائف کی پیشکش کر رہی ہے۔

یہ اسکالرشپ اسٹوڈنٹس کے علمی جواز، تجربہ، پہلے سیکھنے اور دیگر مناسب کامیابیوں پر منحصر ہے جن کے دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہے۔ کامیاب انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے یہ اسکالرشپ برطانیہ میں منعقد کی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

گورنمنٹ آف آئرلینڈ اسکالرشپ:

گورنمنٹ آف آئرلینڈ ضرورت مند اور مستحق طلباء کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالر شپ کا اعلان کر رہی ہے۔

یہ اسکالرشپ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول سمیت پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔ آئرلینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ انتخاب کے وقت امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔

کامیاب امیدواروں کو یہ اسکالرشپ آئرلینڈ میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

میلبورن یونیورسٹی اسکالر شپ:

میلبورن یونیورسٹی اسکالرشپ پروگرام اب بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔

یہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام ہے جو ماسٹرز ڈگری پروگرام، ایم فل ڈگری اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام سمیت پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کرتا ہے۔ کامیاب امیدواروں کو یہ اسکالرشپ آسٹریلیا میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2021 ہے۔

اس بارے میں تمام ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو