ستمبر2021 میں حاصل کرنے کے لیے 5 بہترین اسکالرشپس
ستمبر2021 میں حاصل کرنے کے لیے 5 بہترین اسکالرشپس
اعلیٰ تعلیم کا حصول ایک آسان آپشن نہیں ہے، خاص طور پر یونیورسٹی کی تعلیم جس کے لیے والدین کو اپنا پیٹ کاٹ کر بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے پڑتے ہیں۔ بہت سے طلباء بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں مگر کم وسائل کی وجہ سے طالب علموں کے لیے اپنے خواب کو آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے ہی طلباء کے لیے ستمبر 2021 میں ڈیڈ لائن کے ساتھ کچھ مقامی اور بین الاقوامی اسکالر شپس کی ایک فہرست ہم نے مرتب کی ہے جس کے بارے میں تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔
برطانیہ میں پی ایچ ڈی کے بین الاقوامی طلباء کے لیے ہیو گوڈارڈ اسکالرشپس۔
برطانیہ میں پی ایچ ڈی کرنے والے انٹرنیشنل طلباء کے لیے ایڈنبرا یونیورسٹی میں ہیو گوڈارڈ پی ایچ ڈی لیول پروگرام پیش کر رہے ہیں۔
سہولیات:
مکمل ڈگری فیس کا احاطہ کیا جائے گا اور طالب علم کو وظیفہ دیا جائے گا۔
درخواست کی ہدایات۔
معاون دستاویزات (سپورٹنگ ڈاکیومینٹس) کی ضرورت ہوگی، جس میں درج ذیل شامل ہیں۔
سی وی۔
کم از کم 2 ہزار الفاظ پر مشتمل ریسرچ پروپوزل۔
کم از کم 2 ہزار الفاظ پر مشتمل سیمپل پیپرز۔
متعلقہ فیلڈ کے داخلے کی ضروریات کو پورا کرنا ضروری ہے۔
انگریزی زبان کا سرٹیفکیٹ درکار ہے (صرف اُن لوگوں کے لیے جن کی پہلی زبان انگریزی نہیں ہے)
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2021 ہے۔
ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ایس ای ای ایف اسکالر شپ برائے 2021 ۔
سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ایس ای ای ایف پاکستانی طلباء کے لیے انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام پیش کر رہا ہے۔
درج ذیل شعبہ جات میں پیش کیے جانے والے پروگرام
مندرجہ ذیل پروگراموں میں یہ اسکالرشپ دستیاب ہے۔
بزنس ایڈمنسٹریشن۔
انجینئرنگ۔
ایل ایل بی (پانچ سال)
ڈاکٹر آف فزیوتھیراپی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی۔
بی اینڈ ڈی فارمیسی (چار سال)
ایگریکلچر انجینئرنگ۔
میڈیکل (ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس)
سوشل سائنسز۔
ویٹرنری میڈیسن (ڈی وی ایم)
درخواست کا عمل:
ایس ای ای ایف اسکالرشپ کے لیے درخواست فارم سندھ ایجوکیشن فنڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
ایس ای ای ایف اسکالر شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 ستمبر 2021 ہے۔ اس کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
یو ایم ٹی میں ڈاکٹر حسن صہیب مراد پی ایچ ڈی فیلوشپ برائے 2021۔
ڈاکٹر حسن صہیب مراد پی ایچ ڈی فیلوشپ پاکستانی طلباء کے لیے یو ایم ٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام پیش کر رہا ہے۔
درج ذیل شعبوں میں پیش کردہ پروگرامز:
یہ اسکالرشپ مندرجہ ذیل پروگراموں میں دستیاب ہے۔
پی ایچ ڈی کیمسٹری۔
پی ایچ ڈی کلینیکل سائیکولوجی۔
پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس۔
پی ایچ ڈی الیکٹریکل انجینئرنگ۔
پی ایچ ڈی فوڈ ٹیکنالوجی۔
پی ایچ ڈی مینیجمنٹ۔
پی ایچ ڈی میتھمیٹکس۔
پی ایچ ڈی ٹیکسٹائل۔
اہلیت کا معیار:
امیدوار کا ایم ایس/ایم فل مکمل ہونا ضروری ہے۔
امیدواروں کو اپنے پی ایچ ڈی ریسرچ پلانز کے ریسرچ پروپوزل جمع کرانے کی ضرورت ہے۔
اس اسکالر شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہے۔
ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
ایراسمس منڈس اسکالرشپ۔
ایراسمس منڈس اسکالرشپ بین الاقوامی طلباء کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرام پیش کر رہی ہے۔
ایراسمس اسکالرشپ کے فوائد:
ایراسمس اسکالرشپ، طلباء کو درج ذیل امور میں ریلیف فراہم کرتی ہے۔
ماہانہ وظیفہ (11 سے 12 سو یوروز ہر ماہ)
ٹیوشن فیس کی ادائیگی سے مکمل آزادی۔
سفری اخراجات۔
انٹرنیشنل ایئرفیئر ٹکٹ۔
سیمسٹر ختم ہو جانے کے بعد ملک سے ملک تک کا سفری الاؤنس۔
درج ذیل شعبوں میں پیش کردہ پروگرام:
یہ اسکالرشپ مندرجہ ذیل پروگراموں میں دستیاب ہے۔
انجینئرنگ۔
کمپیوٹر سائنس۔
بزنس۔
اکنامکس۔
لاء۔
اہلیت کا معیار:
اس اسکالر شپ کے لیے دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی طالب علم درخواست دے سکتا ہے۔
کسی پروفیسر یا کسی اور سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اپنے متعلقہ پروگرام کی ویب سائٹس پر تفصیلات تلاش کریں اور پروگرام کی اپنی ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے درخواست دیں جب وہ آپ کے لیے کھلیں۔
کام کے تجربے کی ضرورت نہیں ہے۔
کم از کم 16 سال کی تعلیم رکھنے والے افراد اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
عمر کی کوئی پابندی نہیں۔
اس اسکالر شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2021 ہے۔
ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔
گرپس میں جاپانی حکومت کی ایم ای ایکس ٹی اسکالرشپس برائے نوجوان لیڈر پروگرامز۔
جاپانی حکومت کی ایم ای ایکس ٹی اسکالرشپس بین الاقوامی طلباء کے لیے گرپس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہیں۔
فوائد:
طلباء کو وظیفہ دیا جائے گا۔
رہائشی اخراجات پورے کیے جائیں گے۔
یونیورسٹی سے گھر تک کے سفری اخراجات۔
اہلیت:
امیدواروں کی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے اس سے زیادہ نہیں۔
متعلقہ فیلڈ میں 3 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
اس اسکالر شپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 ستمبر 2021 ہے۔
ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔