ہنگری میں تعلیم حاصل کریں - اسکالرشپس اور فنڈنگ

ہنگری میں تعلیم حاصل کریں - اسکالرشپس اور فنڈنگ

ہنگری میں تعلیم حاصل کریں - اسکالرشپس اور فنڈنگ

دنیا بھر کے طلبہ کے لیے اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ کے لیے درخواست کی مدت 16 فروری سے شروع ہورہی ہے اور 50 سے زائد ممالک سے طلباء ہر سال ہنگری کی حکومت کے ذریعہ فنڈڈ اسکالر شپ کے لیے درخواست دیتے ہیں۔

اس سال بھی 2022 کے تعلیمی سال کے لیے وظائف کا آغاز ہوا ہے۔ یہاں آپ اسکالرشپس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں اضافی معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

ہنگری میں تعلیم حاصل کریں - اسکالرشپس اور فنڈنگ

آپ کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے یہاں ہم نے انفوگرافک میں معلومات کو جوڑ دیا ہے جس کے ذریعے آپ اسکالر شپ حاصل کرنے کے مکمل عمل کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔

 ہنگری ہی کیوں؟ اور اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ کیوں؟

اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیل میں درج ہیں۔

اس اسکالر شپ کے ذریعے آپ ہنگری کی سب سے معروف اور اعلیٰ یونیورسٹیوں میں مکمل طور پر فنڈڈ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ہنگری یورپی یونین کا ایک حصہ ہے، لہٰذا یہاں سے حاصل کی جانے والی کسی بھی ڈگری کو قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے اور عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

مطالعہ کے لیے ہنگری ایک عمدہ مقام ہے اور اس میں جدید انفراسٹرکچر ہے، جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے دوران یورپی ممالک کا سفر کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

ہنگری کا دارالحکومت بڈاپسٹ غیر ملکی طلباء میں ایک مشہور مقام ہے اور اس ملک کے دیگر مقامات اور قصبے، جیسے پی ای سی ایس، سیزڈ، ڈیبریسین، گیور یا مسکولک بھی اپنے اعلیٰ تعلیمی اداروں، بہترین نظامِ تعلیم، شاندار انفراسٹرکچر اور رنگا رنگ ثقافت کے باعث پوری دنیا کے طلباء کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔

ہنگری میں زیر تعلیم طلباء کا ماننا ہے کہ یورپ اور خاص طور پر ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد اس سب سے زیادہ ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ماحول میں اپنی نیٹ ورکنگ تیار کریں:

ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک نیا نیٹ ورک بنانے اور مختلف پس منظر اور ممالک سے آنے والے لوگوں سے دوستی کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

متنوع ثقافت میں رہنے سے طلباء کو مختلف ممالک سے دنیا کو مختلف انداز سے سمجھنے اور مختلف ممالک سے آنے والے لوگوں کی ثقافت، رسم و رواج ، زبان اور ماحول کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ جبکہ اس سے آپ کو اپنی ثقافت کے اظہار اور ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

ہنگری کی شاندار ثقافت کو دریافت کریں

ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران طلباء کوشش کرتے ہیں کہ ان کا وقت اتنا ہی نتیجہ خیز ہوجائے جتنا کہ ہوسکتا ہے۔

فعال اور متحرک رہنا اور طلباء کی سرگرمیوں میں حصہ لینا، مختلف گروپوں میں شامل ہونا اور کھیلوں اور سفر میں اپنے آپ کو شامل کرنا ہنگری میں آپ کے نیٹ ورک کو وسیع کرتا ہے۔

اس سے آپ کو ہنگری کی زبان سیکھنے اور ان کی مختلف رسومات کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اگرچہ ہنگری ایک چھوٹا ملک لگتا ہے، لیکن یہ پوشیدہ جواہرات سے بھرا ہوا ہے۔

ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرکے آپ اس منفرد اور امیر ملک کے رہن سہن، تہذیب و تمدن اور اس کی ثقافت کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

اگر آپ ہنگری میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے فروری 2022 کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو ہم اس موسم گرما میں آپ کی درخواستوں اور دیگر ضروری امور پر ابھی سے ہی کام شروع کرنے کی پُرزور سفارش کرتے ہیں۔

وہ ضروری دستاویزات جن کی آپ کو اسٹیپینڈیم ہنگریکم اسکالرشپ کے لیے درخواست دیتے ہوئے ضرورت پیش آئے گی، وہ درج ذیل ہیں۔

آن لائن ایپلی کیشن فارم۔

موٹیویشن لیٹر۔

زبان دانی میں مہارت کا سرٹیفکیٹ۔

اسکول کے سرٹیفکیٹس اور مطالعہ کی منتخب زبان میں ترجمہ۔

ٹرانسکرپٹس۔

قومی شناختی کارڈ کی کاپی۔

میڈیکل سرٹیفکی

درج ذیل لنک پر کلک کر کے آپ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

You can find the details of above here.

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو