اسکالرشپ جیتنے کا طریقہ
اسکالرشپ جیتنے کا طریقہ
کون ہے جو بیرون ملک اسکالرشپ پر تعلیم حاصل نہیں کرنا چاہتا؟
ٹھیک ہے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ہم میں سے بہت سارے افراد کے لیے اسکالرشپ ڈھونڈنا مشکل ہوتا ہے لیکن فکر نہ کریں کیونکہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے مختلف اور آزمودہ طریقوں کی فہرست ذیل میں درج ہے اور ساتھ میں ہم نے اس بلاگ میں آپ کو یہ بتانے کی بھی کوشش کی ہے کہ درخواست دیتے وقت ہم کیا غلطیاں کرتے ہیں اور ان سے کس طرح بچا جاسکتا ہے۔
اسکالرشپس کی جتنی جلدی ممکن ہو تلاش شروع کردیں:
جتنی جلدی ممکن ہو اسکالرشپس کی تلاش شروع کردیں کیونکہ بہت ساری اسکالرشپس ہیں جو آپ کے تعلیمی سال کے آخر میں پیش کردی جاتی ہیں لہذا یہ ضروری ہے کہ ان پر ابھی سے کام کرنا شروع کریں تاکہ آپ فارغ التحصیل ہونے کے بعد فوراً ہی اسکالرشپ حاصل کرسکیں۔
ہر اسکالرشپ پر درخواست دیں جس کے لیے آپ خود کو اہل سمجھتے ہیں:
اسکالر شپ حاصل کرنے کے آزمودہ طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ ہر ایک اسکالرشپ پر درخواست دیں جس کے لیے آپ خود کو اہل سمجھتے ہیں۔
کوشش کریں کہ کم مسابقتی اسکالرشپس کے لیے اپلائی کریں جیسے چھوٹے اعزازات اور مضامین کے مقابلوں کو حاصل کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ان کوجیتنا آسان ہے۔
ہر اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں کیوں کہ اس عمل کے اپنے فوائد ہیں، ہر طرح کی اسکالر شپ کے لیے درخواست دینے سے آپ کے اسکالرشپ حاصل کرنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔
لوکل اسکالر شپ کے لیے کوشش کریں:
مقامی یا لوکل اسکالرشپ جیتنے کے بہت سے امکانات ہیں کیونکہ مقامی اسکالرشپ میں آپ صرف اپنی کمیونٹی میں موجود دیگر اسٹوڈنٹس سے مقابلہ کرتے ہیں جن کی تعداد ظاہر ہے بہت زیادہ نہیں ہوتی جبکہ قومی سطح کی اسکالرشپس کو ملک بھر کی اسٹوڈنٹس کی جانب سے زیادہ توجہ ملتی ہے کیونکہ ان کی زیادہ تشہیر کی جاتی ہے اور طلبا پورے ملک سے درخواست دیتے ہیں جس سے مسابقت بڑھ جاتی ہے اوراسکالرشپ جیتنا مشکل ہوجاتا ہے۔
خود کو آن لائن چیک کریں:
خود گوگل کریں اور دیکھیں کہ آپ کے بارے میں آن لائن کیا ظاہر ہوتا ہے۔ گوگل پر آپ کے پروفائل کو پیشہ ورانہ نظر آنا ضروری ہے اور اس کے لیے آپ کو نامناسب پوسٹیں اور تبصرے شائع نہیں کرنا چاہئیں کیونکہ اس سے آپ کی درخواست متاثر ہوسکتی ہے۔
اپنا بہترین امیج ظاہر کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ اپنی تمام سوشل ویب سائٹس سے تمام نامناسب مواد کو حذف کردیں۔
اپنی کمیونٹی کے ساتھ میل جول بڑھائیں:
اپنی درخواست کو مزید قابلِ توجہ بنانے کے لیے سب سے بہترین طریقہ اپنی کمیونٹی میں میل جول بڑھانا اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہے۔ جو طلبا و طالبات کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہونے والی سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں وہ نہ صرف اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ انہیں اس عمل سے بیشتر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اسکالر شپس فراہم کرنے والے ادارے، تنظیمیں اور اسپانسرز چونکہ بہت سے اسکالرشپ فراہم کرنے والے غیر منافع بخش افراد کی مدد کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں کیونکہ یہی وجہ ہے کہ وہ رضاکارانہ خدمات کی قدر کرتے ہیں۔
اپنے مضمون کو تابندہ و تابناک بنائیں:
اپنے مضمون کو روشن اور چمکدار بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وسیع الفاظ اور اچھی گرائمر کا استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے مضمون میں کہانی کے طرزِ بیان کا استعمال کریں تاکہ آپ کی تحریر نہ صرف جاذبِ نظر ہو بلکہ قابلِ توجہ بھی بن سکے۔ اپنے مضمون کو اپنے ذاتی تجربے سے جوڑنے کی کوشش کریں اور اپنی ذاتی مثالوں کو پیش کریں۔
اسکالرشپ کو اسپانسر دیں جس کی اسے ضرورت ہے:
جب آپ اس کے لیے درخواست دیتے ہیں تو یہ بات دھیان میں رکھنی چاہیے کہ ہر اسکالرشپ کا ایک خاص معیار ہوتا ہے۔
اپنی بنیاد کو گہرا اور مضبوط بنانے کی کوشش کریں جس ادارے یا تنظیم کی اسکالر شپ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے گوگل پر تلاش کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ ان کا کیا مقصد ہے اور وہ کن اہداف کے حصول کے لیے کام کررہے ہیں، ان کی ویب سائٹ پر جائیں اور تنظیموں کے مشن کے بیان کو دیکھیں اس سے آپ کو ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کو ملے گا۔
اپنی جی پی اے کی اوسط کو برقرار رکھیں:
چاہے آپ قومی یا بین الاقوامی اسکالرشپ کی تلاش کر رہے ہوں ، آپ کو اپنا غیر معمولی اعلیٰ گریڈ پوائنٹ اوسط یعنی جی پی اے برقرار رکھنا چاہیے۔
ہر اسکالرشپ کا مقصد اعلیٰ جماعت کے طلبا کو آگے لانا ہوتا ہے جنہوں نے اپنے اداروں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دیگر طلبا کے مقابلے میں خود کو زیادہ اہل اور باصلاحیت ثابت کیا ہے۔
اسکالر شپس حاصل کرنے کا سب سے اہم طریقہ یہ ہے کہ اپنے گریڈ پر توجہ دیں اور اسے بلند رکھیں۔