جرمنی میں تعلیم 2021
جرمنی میں تعلیم 2021
اگر ہم بین الاقوامی طلبا کے لیے غیر انگریزی بولنے والی تعلیم کی منزلوں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان میں جرمنی سب سے زیادہ مقبول ملک ہے اور تعلیم کے لیے جنتِ ارضی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اگر ہم جرمنی میں تعلیم کا موازنہ برطانیہ یا امریکہ سے کریں تو یہاں تعلیم کا حصول ان دونوں ممالک کے مقابلے میں قدرے سستا اور کم خرچ ہے۔
ٹیوشن فیس نہ لینے کے باوجود جرمنی کی یونیورسٹیاں یورپی یونین کے اندر واقع ممالک یا باہر کے ممالک سے آنے والے طلبا کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ آپ جرمنی میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیسے درخواست دے سکتے ہیں اور لینڈ آف آئیڈیاز یعنی تصورات کی سرزمین کہلانے والے اس ملک میں واقع بین الاقوامی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے آپ کو کس نوعیت کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مشہور اور مقبول ڈگری مضامین جو آپ جرمنی میں پڑھ سکتے ہیں وہ ذیل میں درج کیے جارہے ہیں۔
جرمنی کی بیشتر یونویرسٹیز میں انگریزی زبان میں پڑھائے جانے والے متعدد مضامین پیش کیے جاتے ہیں۔
یہاں چند مشہور ترین آپشنز پیش کیے جارہے ہیں جن پر طلبہ غور کرسکتے ہیں کہ آیا بیچلرز یا ماسٹرز ڈگری کے لیے درخواست دیں۔
- کمپیوٹر سائنس۔
- اکنامکس۔
- انٹرنیشنل بزنس۔
- فزکس۔
- الیکٹریکل انجینئرنگ۔
ایک بار جب آپ اپنے مضمون کا انتخاب کرلیتے ہیں تو اس کا اگلا قدم یہ ہے کہ جرمنی میں اپنے لیے مناسب یونیورسٹی تلاش کریں۔
یہاں جرمنی میں آپ کو کچھ اعلیٰ معیار کی یونیورسٹیز میں داخلہ لینے پر غور کرنا چاہیے جو انگریزی زبان میں تعلیم پیش کرتی ہیں۔
- اسکول آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ (ایس آئی بی ای)۔
- آئی یو بی ایچ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز۔
- یونیورسٹی آف بون۔
- کارلسروہی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی۔
- جی آئی ایس ایم اے بزنس اسکول۔
- ہوشسچیول بریمن انٹرنیشنل گریجویٹ سینٹر۔
- یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز یورپ، بی آئی ٹی ایس اینڈ بی ٹی کے۔
- جرمنی کی یونیورسٹی میں درخواست کیسے دی جائے؟
جرمنی کی کسی بھی یونیورسٹی میں درخواست دیتے وقت جانچنے کی پہلی چیز اس کے داخلے کا معیار یعنی ایڈمیشن کرائٹیریا ہے۔
آپ یہ ان کے بین الاقوامی دفتر سے رابطہ کرکے بھی کرسکتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر آپ کو انٹرمیڈیٹ یا اے لیول سرٹیفکیٹ اور ٹرانسکرپٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور ماسٹرز کی صورت میں داخلہ لینے کے لیے آپ کے پاس ہائر ایجوکیشن انٹرنس کوالیفکیشن ہونی چاہیے۔ جو کہ داخلے کے لیے
کے مساوی ہے۔(Hochschulzugangsberechtigung – HZB)
کچھ یونیورسٹیاں درخواست گزاروں سے یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں بیٹھنے کے لیے ایک پریپیٹری کورس میں حصہ لینے کو کہتی ہیں۔
تاہم ، کچھ معاملات میں یہاں تک کہ اگر امیدوار داخلہ کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے تو بھی وہ براہ راست اندراج نہیں کر سکے گا۔
جرمنی میں سب سے مشہور اور مقبول ڈگری کورسز میں کچھ مخصوص پابندیاں ہیں جن کو نیومرس کلاسسز (این سی) کہا جاتا ہے۔
جرمن یونیورسٹیوں میں داخلہ ہائی اسکول گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) پر مبنی ہے۔ آپ کا اسکور جتنا ہائی ہوگا آپ کی خوابوں کی یونیورسٹی میں داخلے کے امکانات بھی اتنے زیادہ ہیں۔
قومی این سی پابندیوں کے ساتھ موجودہ مقبول مضامین:
- آرکیٹیکچر۔
- میڈیسن۔
- ڈینٹسٹری۔
- ویٹرنری میڈیسن۔
جرمن یونیورسٹیز میں درخواست دینے کے لیے زبان کی ضروریات:
یہ قابل ذکر ہے کہ جرمنی، انگریزی زبان میں مکمل طور پر سکھائے جانے والے انڈرگریجویٹ کورسز کی ایک بہت کم تعداد میں پیش کرتا ہے۔
تاہم ، کچھ کورسز ہیں جو جرمن اور انگریزی دونوں زبانوں میں پڑھائے جاتے ہیں جو آپ کو بیچلرز کی تعلیم کے دوران آپ کی جرمن زبان میں مہارت کو بہتر بنانے کا ایک بہت اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔
گریجویٹ طلباء کو جرمنی میں انگریزی کی پڑھائی جانے والی ڈگریوں کا بڑھتا ہوا تنوع ملے گا۔
جرمنی کی تمام یونیورسٹیز کے ذریعے جرمن زبان کے دو اہم ٹیسٹ قبول کیے جاتے ہیں۔
ڈی ایس ایچ (یونیورسٹی میں داخلے کے لیے جرمن زبان کا امتحان) صرف جرمنی میں دستیاب ہے۔
ٹیسٹ ڈی اے ایف دنیا بھر میں 90 ممالک میں دستیاب ہے۔
اگر آپ کورس میں شامل ہونے کے لیے درخواست دیتے ہیں اور جو جزوی طور پر انگریزی میں پڑھایا جاتا ہے تو آپ کو انگریزی زبان کی ایک سند فراہم کرنی ہوگی۔ ان میں سب سے زیادہ مشہور درج ذیل ہیں۔
- آئلٹس اکیڈمک۔
- ٹوفل آئی بی ٹی۔
- پی ٹی ای اکیڈمک۔
- یونیورسٹی کی درخواست کے لیے مطلوبہ دستاویزات۔
- ہر یونیورسٹی میں داخلہ کے اپنے کچھ مخصوص معیارات ہیں، لیکن عام طور پر مندرجہ ذیل میں سے بیشتر کو شامل کیا جائے گا۔
- ایک ہائی اسکول ڈپلومہ کی تصدیق شدہ کاپی یا اس سے قبل حاصل کی گئی ڈگری۔
- کورس کے ماڈیولز اور گریڈز کا ترجمہ۔
- پاسپورٹ سائز فوٹوز۔
- آپ کے پاسپورٹ کی کاپی۔
- زبان کی مہارت کا ثبوت - جرمن اور / یا انگریزی۔
- موٹیویشن لیٹر۔
- درخواست فیس۔
- پاکستان میں ایک باضابطہ اتھارٹی جو آپ کی جمع کرائی جانے والی تمام دستاویزات کی تصدیق کرے۔
جرمنی میں یونیورسٹی کی درخواست کی آخری تاریخ۔
جرمن یونیورسٹیوں میں درخواست دینے والے طلبا یا تو سردیوں یا گرمیوں میں اپنی تعلیم کا آغاز کرسکتے ہیں۔
موسم سرما کے سمیمسٹر میں اندراج کے لیے درخواست کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔
موسم گرما کے سیمسٹر میں اندراج کے لیے درخواست کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے۔ تاہم درخواست کی آخری تاریخ یونیورسٹی سے یونیورسٹی تک مختلف ہوسکتی ہے۔
ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ہمیشہ تاریخوں کی جانچ پڑتال کریں اور داخلے کے آغاز سے بہت پہلے اپنی درخواست کا عمل شروع کریں۔
اگر آپ کو کچھ دستاویزات دوبارہ جمع کروانے کی ضرورت ہو یا کوئی ہنگامی صورتحال پیش آجائے تو آپ کو مزید وقت لینے کی اجازت دی جائے گی۔