یو ایس ایڈ کا خواتین کے لیے 700 گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان

یو ایس ایڈ کا خواتین کے لیے 700 گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان

یو ایس ایڈ کا خواتین کے لیے 700 گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ شراکت میں اپنے میرٹ اور ضرورت پر مبنی اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی خواتین کو گریجویٹ سطح کے 700 اضافی وظائف کا اعلان کیا ہے۔

دو سالہ اسکالرشپس جو اس سال سے فراہم کی جائیں گی اور یہ سلسلہ 2023 تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھئے: پاکستانی یونیورسٹیاں ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب

پاکستان بھر سے سیکڑوں باصلاحیت پاکستانی خواتین زراعت، کاروبار، انجینئرنگ، صحت، سائنس اور سماجی علوم کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں گی۔

یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مائیکل نہرباس نے اسکالرشپ اور ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 700 مکمل طور پر فنڈڈ گریجویٹ لیول کی اسکالر شپس ہیں جو انتہائی باصلاحیت پاکستانی خواتین کو ان کے اعلیٰ تعلیمی اہداف کو پورا کرنے میں مدد کے لیے دی جائیں گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل نے یو ایس ایڈ کا ملک میں ایم این بی ایس پی، ایس اے پی ایم برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کو بڑھانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو ایس ایڈ کا اعلان خواتین کو بااختیار بنانے اور اعلی تعلیم کے لیے ان کی رسائی کی طرف ایک اور اہم قدم ہے۔
مزید پڑھئے: بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

یہ بات قابل غور ہے کہ یو ایس ایڈ نے 2003 سے پاکستان بھر میں تعلیمی طور پر کامیاب مگر مالی طور پر پسماندہ طلباء کو 5،300 ایم این بی ایس پی وظائف دیے ہیں، خاص طور پر شمالی سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سابق ​​وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے منتخب طلبہ کو یو ایس ایڈ کی جانب سے وظائف دیئے گئے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو