بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت کا اہم اقدام

اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کو اسکولوں میں روزانہ تین گھنٹے پڑھایا جائے گا۔

 

اسکول سے باہر رہنے والے بچے خاص طور پر وہ بچے جو جنوبی پنجاب کے ورکشاپس میں میکنکس کی مدد کر رہے ہیں، انہیں محکمہ تعلیم کے ایک اقدام کے تحت صبح تین گھنٹے پڑھایا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس 8 ستمبر کو گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول میں اس اقدام کا آغاز کریں گے۔

مزید پڑھئے: غیر تسلیم شدہ اداروں کے بارے میں ایچ ای سی کا طلباء کو انتباہ

ابتدائی طور پر دو اسکول اس مقصد کے لیے مصروف کیے جائیں گے، ایک پرائمری اسکولنگ کے لیے جبکہ دوسرا اسکول اعلیٰ کلاسوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔ صبح کے اوقات میں پڑھنے والے ان بچون کو مفت لنچ بھی فراہم کیا جائے گا۔

طلباء کو صبح 7 بجے سے 10 بجے تک پڑھایا جائے گا تاکہ بچوں کو نوکری کے حصول کے دوران تعلیم حاصل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

 ہم نے بہت محنت کی ہے کہ میکانکس کے مددگار کے طور پر کام کرنے والے چھوٹے بچوں کے والدین کو ان بچوں کو ان خصوصی اسکولوں میں داخل کرانے کے لیے راضی کرسکیں۔

(یہ خبر ایکسپریس ٹریوبیون کی 6 ستمبر 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو