میٹرک اور انٹر امتحانات 2020 کی تاریخیں سندھ اور کراچی بورڈ کے لئے اعلان کردی گئیں

میٹرک اور انٹر امتحانات 2020 کی تاریخیں سندھ اور کراچی بورڈ کے لئے اعلان کردی گئیں
حکومت سندھ نے صوبے اور کراچی میں میٹرک / انٹر کے امتحانات کے لئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ کمیٹی نے 16 مارچ کو میٹنگ کی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ میٹرک کے امتحانات صوبے بھر میں 15 جون سے شروع ہونگے جبکے انٹر کے امتحانات 06 جولائی سے شروع ہوں گے۔ اعلان میں یہ بھی بتایا گیا کے میٹرک اور انٹر کے نئے سیشن کا آغاز 01 جون 2020 سے ہوگا۔
اسکے ساتھ ساتھ اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام طلباء کو بغیر امتحانات دیئے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کردیا جائیگا اور ان کلاسیں کا آغاز 15 جون 2020 سے کیا جائیگا۔
ہم آپکو یہ بات بھی یاد دلاتے رہیں کہ خطے میں کورنا وائرس کی صورتِ حال کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے 31 مئی 2020 تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا جن میں اسکول، کالج، یونیورسٹی اور مدارس شامل ہیں۔
حالیہ خبریں
-
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، پاکستان میں امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
-
بی آئی ایس ای مردان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
-
اپنے سائنس ہوم ورک کے لیے ڈیجیٹل البرٹ آئن اسٹائن سے مدد لیں
-
اسکول بیسڈ اسسمنٹ 7 جون سے شروع ہوں گے، مراد راس
-
ایچ ای سی کی جی سی ایف گرانٹ کے تحت تجاویز پیش کرنے کی دعوت