یو ایس ایڈ کا خواتین پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان
یو ایس ایڈ کا خواتین پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ اتحاد کیا ہے تاکہ پاکستان کے 30 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خواتین پاکستانی طالب علموں کے لیے میرٹ اور ضرورت پر مبنی اسکالر شپس فراہم کی جاسکیں۔
ایچ ای سی کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین طالب علموں کو یو ایس ایڈ کی جانب سے مالی معاونت پر مبنی 5،300 سے زائد اسکالر شپس دی جائیں گی۔
مزید پڑھئے: کورونا کی چوتھی لہر نئے تعلیمی سیشن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے
یہ اسکالر شپس ایچ ای سی ونگ کے تحت متعدد مضامین میں ماسٹرز، ایم بی اے، ایم ایس، ایم فل سمیت ایجوکیشن ٹچنگ ڈگری پروگرامز کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔
اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، کتب الاؤنس، بورڈنگ اور قیام ، نقل و حرکت کے اخراجات اور دیگر متعلقہ تعلیمی اخراجات شامل ہوں گے۔ جو طلبہ ضرورت پر مبنی پروگراموں کے اہل ہیں ان سے ان کی حیثیت کے لیے مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ جن طلبہ نے کوئی اور اسکالرشپ یا گرانٹ حاصل کی ہے وہ اس پروگرام کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔