پاکستانی یونیورسٹیاں ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب
پاکستانی یونیورسٹیاں ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ میں نمایاں مقام بنانے میں کامیاب
برٹش پبلی کیشن نے گزشتہ تین سال کے دوران تعلیمی اشاریوں میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی ہے۔
کووڈ لاک ڈاؤن کے باعث لگنے والی پابندیوں کے درمیان، پاکستان اعلیٰ تعلیم کی عالمی دوڑ میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ دکھائی دیتا ہے اور اگلے سال کے بارے میں پیشن گوئی ہے کہ خطے میں پاکستان اپنے حریف بھارت سے آگے دکھائی دے گا۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی یونیورسٹیز کی درجہ بندی کی سالانہ اشاعت میں نوٹ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی تدریس، سیکھنے کی لگن، تحقیق اور دیگر تعلیمی سہولیات کے معیار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے تیزی سے بہتری جانب بڑھنے والی قوم بن کر ابھرا ہے۔ خاص طور پر تحقیقی حوالہ جات اور تدریسی سکور پر پاکستان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ لندن میں قائم اعلیٰ تعلیمی درجہ بندی کے میگزین نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیمی میدان میں دنیا بھر میں سب سے تیز رہا ہے۔
مزید پڑھئے: غیر تسلیم شدہ اداروں کے بارے میں ایچ ای سی کا طلباء کو انتباہ
اشاعت کے مطابق بہتری کا یہ عمل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی گزشتہ 36 ماہ کی کارکردگی کی نگرانی پر ریکارڈ کیا گیا۔
یہ نتائج، ٹائمز کے دعوے کے مطابق ، دنیا بھر کے شریک اداروں کے 108 ملین حوالوں اور 430،000 ڈیٹا پوائنٹس کا جائزہ لینے کے بعد تیار کیے گئے تھے۔
حکومت کی تعریف کرتے ہوئے برطانوی پبلی کیشن نے 21 پاکستانی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی فہرست میں درج کیا۔
سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان لیا جائے گا
اس فہرست میں پاکستان کی 21 یونیورسٹیاں شامل ہیں جو کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ 2021-22 کے اوسط اسکور میں تبدیلی ہندوستان سے بھی بہتر ہے۔
ٹائمز کے مطابق ، پاکستان کی پانچ یونیورسٹیوں نے اس سال ٹاپ 800 اداروں کی فہرست میں جگہ بنائی۔ اس کے علاوہ ، پاکستان نے بین الاقوامی نقطہ نظر اور صنعت کے روابط میں بہتری کے لیے عالمی سطح پر سرفہرست پانچ ممالک کی فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے۔
لندن میں 2016 سے جاری اشاعت کے ذریعے ریکارڈ کردہ اعداد و شمار پبلی کیشنز، تدریسی شہرت، بین الاقوامی شریک تصنیف، تحقیق اور دیگر اشاریوں کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق اس بہتری نے کئی یونیورسٹیوں کو اعلیٰ تعلیمی کارکردگی دکھانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق، پہلی بار ایک پاکستانی یونیورسٹی (یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد) کلائمیٹ ایکشن کے لیے عالمی سطح پر 24 ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح ، نسٹ 67 ویں معروف یونیورسٹی ہے جو سستی اور صاف توانائی پر کام کر رہی ہے۔
اس درجہ بندی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پچھلے 3 سال میں پاکستانی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ اور ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے، ہماریسمت درست ہے اور رفتار اچھی ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو جاتا ہے کہ 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد تعلیم پر توجہ مرکوز کی اور ان یونیورسٹیوں کو بھی سراہا جائے جنہوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کے تمام اہم اشاریوں کے علاوہ، ٹائمز نے پہلی بار پاکستان کی 36 یونیورسٹیوں کو اس سال امپیکٹ رینکنگ میں رکھا ہے۔
ٹائمز نے کہا کہ 2022 کے لیے اپنی مجموعی درجہ بندی میں، پاکستانی یونیورسٹیاں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہیں، خاص طور پر پچھلے تین سال میں یونیورسٹیز کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔
عالمی درجہ بندی کے مطابق دنیا کی بہترین قرار دی گئی 1600 یونویرسٹیز میں برطانیہ کے پاس 101 اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں اور چین کے 97 ادارے ہیں۔ پاکستان کی ٹاپ 800 میں سات یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
ٹائمز کے مطابق موضوعات کے لحاظ سے، کاروبار اور معاشیات، لائف سائنسز اور فزیکل سائنسز میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔